۔،۔ مویشیوں کے کھیت میں داخل ہونے پر جھگڑا،ایک شخص جاں بحق، چھ زخمی۔نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ مویشیوں کے کھیت میں داخل ہونے پر جھگڑا،ایک شخص جاں بحق، چھ زخمی۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ مویشیوں کے کھیت میں داخل ہونے پر جھگڑا،ایک شخص جاں بحق، چھ زخمی۔نذر حسین۔،۔

٭پاکستان پنجاب کے علاقے ہارون آباد میں مویشیوں کے کھیت میں داخل ہونے پر جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا جس کے نتیجہ میں پینتیس سالہ شخص جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہارون آباد پنجاب۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاوں 66 فور آر میں مویشیوں کے کھیت میں جانے پر معمولی جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا، اس دلخراش واقعہ کے دوران کلہاڑی کے وار اور فائرنگ کے نتیجے میں پینتیس سالہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اطلام کے مطابق جھگڑے میں چھ افراد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کرتے ہوئے مقتول کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا، واقعہ کے بعد علاقہ کے ڈی پی او محمد عمران نے نوٹس لیتے ہوئے مزید کاروائی کی ہدایت دی، جس پر پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا جبکہ دیر ملزمان کی گرفتاری کے لئے تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں