۔،۔ جاوید اقبال بھٹی امریکا کے شہر نیو یارک میں انتقال کر گئے۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُون۔نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جاوید اقبال بھٹی امریکا کے شہر نیو یارک میں انتقال کر گئے۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُون۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جاوید اقبال بھٹی امریکا کے شہر نیو یارک میں انتقال کر گئے۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُون۔نذر حسین۔،۔

٭سماجی،مذہبی، سیاسی، صحافی اور کاروباری شخصیت کے مالک جاوید اقبال بھٹی، پاکستان جرمن پریس کلب کے بانی ممبر (وائس پریذیڈنٹ)نہایت مخلص اور پیارے دوست جہان فانی کو چھوڑ کر جا چکے ہیں، امریکا میں اپنے دوستوں کے پاس چھٹیاں گزارنے گئے تھے کہ اچانک گذشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر انتقال فرما گئے(اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُون)٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹٹگارٹ/امریکا۔ تعلقات کو نبھانے کے لئے عہد و پیماں کی ضرورت نہیں ہوتی، ضرورت ہوتی ہے تو بس ایک دوسرے سے مخلص ہونے کی، وہ تعلق چاہے دوستی کا ہو، محبت کا ہو،خون کا ہو یا احساس کا۔۔راشد محمود غوری جو بھٹی کے کلاس فیلو تھے۔حافظ عبد الرحمان۔ عطاء الرحمن اشرف,سید ثقلین شاہ ,طارق محمود ۔سید رضوان شاہ۔ رانارضوان خان، آزاد حسین۔محمدزاہد چوہدری، راجہ ناصر۔ سید زاہدعباس شاہ۔سید محسن شاہ۔اعجاز حسین پیارا۔اور نذر حسین نے جاوید اقبال بھٹی کے لئے دعائے مغفرت کی، اللہ کریم سے دعا مانگی کہ جاوید اقبال بھٹی کی آنے والی تمام منزلیں آسان فرمائے اور لحد میں حضور اکرمﷺ کی پہچان نصیب فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ ٹرانسفر کے تمام کاغذات جمع کروا دیئے گئے ہیں امید ہے کہ جاوید اقبال بھٹی کا جسد خاکی بدھ تک شفٹ کر دی جائے گی۔ تمام دوست و احباب کو انشا اللہ بروقت اطلاع پہنچا دی جائے گی۔ ہر محفل اور ہر نماز کے بعد جاوید اقبال بھٹی کو دعاوں میں یاد رکھیئے گا۔(اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُون)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں