0

۔،۔صدی کے مہلک ترین زلزلے نے مراکش میں کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹا دیئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔صدی کے مہلک ترین زلزلے نے مراکش میں کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹا دیئے۔ نذر حسین۔،۔

٭مراکش میں جمعہ کی شب صدی کے مہلک ترین زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد (دو ہزار) سے زائد ہو گئی، مراکش کے بادشاہ نے ہفتہ کی سہ پہر کو ہنگامی آفات سے نمٹنے کے لئے اجلاس کی صدارت کی اور تین روزہ قومی سوگ منانے کا اعلان کیا، جبکہ وزیر انصاف عبد اللطیف وہبی نے اموات میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے،زلزلے کے مرکز کے آس پاس واقع کئی دیہات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مراکش/الحوزمین/تارودانت/کوہ اطلس۔مراکش میں جمعہ کی شب صدی کے مہلک ترین زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد (2800) سے زائد ہو گئی جبکہ ملک میں تین دن کے لئے قومی سوگ منایا جا رہا ہے وزیر انصاف عبد اللطیف وہبی نے اموات میں اضافے کا اکان ظاہر کیا ہے،زلزلے کے مرکز کے آس پاس واقع کئی دیہات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، زلزلے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 2059 سے بھی تجاوز کر چکی ہے جبکہ 1404 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بھی (دو ہزار) سے تجاوز کر چکی ہے۔ ناقابل رسائی علاقوں میں کوہ اطلس ہے جہاں پر بہت سے دیہاتوں تک پہنچنا ناممکن ہے۔واضح رہے پیرس سٹی ہال نے مراکش میں تباہ کن زلزلے میں وفات پانے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مشہور عالمی سیاحتی مقام(ایفل ٹاورEiffelturm) کی بتیاں (لائٹیں) ہفتہ کی رات گیارہ بجے بند کر دی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں