0

۔،۔ گشتی پولیس نے مشکوک حرکتوں کو دیکھتے ہوئے (پینتالیس سالہ شخص)سے منشیات کے علاوہ(سترہ ہزار) یورو برآمد کر لئے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ گشتی پولیس نے مشکوک حرکتوں کو دیکھتے ہوئے (پینتالیس سالہ شخص)سے منشیات کے علاوہ(سترہ ہزار) یورو برآمد کر لئے۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ (نیڈ) میں گشتی پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک پینتالیس سالہ شخص کو گرفتار کر لیا،اس کے پاس نہ صرف منشیات کی ایک خاصی مقدار تھی بلکہ اس نے اپنے اپارٹمنٹ بھی ذخیرہ کر رکھا تھا اس کے ساتھ ساتھ پانچ اعداد کی حد میں رقم بھی ضبط کر لی گئی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیڈ۔ مقامی پولیس کی رپورٹ کے مطابق تقریباََ شام (پانچ۔پینتالیس17:45) کے قریب پولیس اپنی روٹین کی گشت پر تھی، نے ایک شخص کو چیک کیا اس کا اچانک سمت بدلنے اور ہاتھ میں پکڑی پلاسٹک کی تھیلی سے چھٹکارا پانے کے رویئے سے پولیس چوکنی ہو گئی اور اسے جا لیا، یہ شخص فرینکفرٹ کا رہائشی تھا اس کی پلاسٹک کی تھیلی سے (بیتالیس گرام چرس۔ تین گرام کوکین برآمد کر کے ضبط کر لی گئی، اس کے بعد منشیات کی اسمگلنگ کا شبہ ہونے پر ا س کے اپارٹمنٹ کی تلاشی لی گئی تلاشی کے دوران تقریباََ (ایک سو نُو گرام چرس۔ چالیس گرام کوکین اور تقریباََ (سترہ ہزار) یورو کی نقد رقم بر آمد کر کے ضبط کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو پولیس ہیڈ کوارٹر کے ہولڈنگ سیل میں لے جایا گیا آج اسے جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں