0

۔،۔ غیر قانونی جُوا خانے پر پولیس کا چھاپہ،جہاں غیر قانونی افراد کام کر رہے تھے۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ غیر قانونی جُوا خانے پر پولیس کا چھاپہ،جہاں غیر قانونی افراد کام کر رہے تھے۔نذر حسین۔،۔

٭مقامی پولیس کا لوتھمار سٹراسے پر چھاپہ جہاں غیر قانونی جُوا خانہ اور غیر قانونی ورکرز کو گرفتار کر لیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیڈ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ نیڈ کے علاقہ میں منگل اور بدھ کی رات تقریباََ صبح ( 04:15 بجے) ریسٹورنٹ کے معائنے کے دوران پولیس افسران نے مختلف خلاف ورزیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تلاشی لی، تلاشی کے دوران بار میں داخل ہوتے ہی ایک اہلکار نے بھاگنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہا اہلکار کے پاس کوئی رہائشی پرمٹ نہیں تھا جبکہ کتنے عرصہ سے غیر قانونی کام کر رہا تھا، اسی دوران ایک اور شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا جو غیر قانونی کام کر رہا تھا، پولیس جب ریسٹورنٹ کے گودام میں پہنچی تو انہیں ایک(سلائیڈنگ ڈور) ملا اندر جانے پر پتہ چلا کہ جوئے کی کئی مشینیں لگی ہوئی ہیں یعنی کہ وہاں غیر قانونی جُوا خانہ بھی تھا، پولیس افسران نے تمام آلات ضبط کر کے گودام کو سیل مہر کر دیا ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے لئے تحویل میں لے لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں