-,-خوش اخلاقی انسان کی شخصیت کو خوبصورت بناتی ہےقونصل جنرل علی انصر زیدی سے ملاقات-تحریر: نذر حسین-,- 0

-,-خوش اخلاقی انسان کی شخصیت کو خوبصورت بناتی ہےقونصل جنرل علی انصر زیدی سے ملاقات-تحریر: نذر حسین-,-

0Shares

-,-خوش اخلاقی انسان کی شخصیت کو خوبصورت بناتی ہےقونصل جنرل علی انصر زیدی سے ملاقات-تحریر: نذر حسین-,-

* قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل علی انصر زیدی سے پاکستان جرمن پریس کلب اور پاک جرمن انٹیگریشن اینڈ کلچرل سوسائٹی فرینکفرٹ کے وفد نے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی*

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ- قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل علی انصر زیدی سے پاکستان جرمن پریس کلب اور پاک جرمن انٹیگریشن اینڈ کلچرل سوسائٹی فرینکفرٹ کے وفد نے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔قونصل جنرل علی انصر زیدی نے حال ہی میں اپنی نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، جس کے بعد پاکستانی کمیونٹی کے مختلف افراد اور نمائندے ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں پاکستان جرمن پریس کلب اور پاک جرمن انٹیگریشن اینڈ کلچرل سوسائٹی فرینکفرٹ کے وفد نے بھی قونصل جنرل سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستانی کمیونٹی کو درپیش بعض مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ مختصر مگر خوشگوار ملاقات میں قونصل جنرل علی انصر زیدی کا اندازِ گفتگو، خندہ پیشانی اور مہمان نوازی خصوصی طور پر قابلِ ذکر رہی۔ ان کی شائستگی اور خوش اخلاقی نے ملاقات کے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا۔خوش اخلاقی بلاشبہ انسان کی شخصیت کو خوبصورت بناتی ہے۔ کسی سے مسکرا کر ملنا، بڑوں کا احترام کرنا، چھوٹوں سے شفقت سے پیش آنا، ضرورت مند کی مدد کرنا اور دوسروں کے ساتھ ادب و احترام سے گفتگو کرنا معاشرے میں محبت، بھائی چارے اور باہمی اعتماد کو فروغ دیتا ہے۔قونصل جنرل علی انصر زیدی کا اندازِ بیان بھی ادب، شائستگی اور احترام پر مبنی نظر آیا۔ ان کا نرم اور دوستانہ رویہ خوش اخلاقی کی ایک عملی مثال محسوس ہوا۔ امید کی جا سکتی ہے کہ ان کی سفارتی ذمہ داریوں کے دوران پاکستانی کمیونٹی اور قونصلیٹ کے درمیان رابطے مزید مضبوط ہوں گے اور کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری ماحول کو فروغ ملے گا۔خوش اخلاقی صرف ایک عادت نہیں بلکہ ایک ایسی خوبی ہے جو انسان کے کردار اور شخصیت کی عکاسی کرتی ہے۔ اگر معاشرے کا ہر فرد دوسروں کے ساتھ محبت، احترام اور حسنِ سلوک سے پیش آئے تو معاشرے میں امن، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
٭وفد میں پاکستان جرمن پریس کلب کے سینئر نائب صدر۔ جنبہ نیوز کے چیف برائے فرینکفرٹ، دنیا نیوز کے نمائندے٭نذر حسین ٭ پی کےPK49 News Germany، کے سی ای اُو اور پبلک نیوز کے نمائندے راجہ اظہر کیانی٭PK49 News کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر٭ راجہ ناصر اور پاک جرمن انٹیگریشن اینڈ کلچرل سوسائٹی فرینکفرٹکے فنانس سیکریٹری راجہ ارشد خان شریک تھے٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں