-,-جامع مسجد غوثیہ فرینکفرٹ میں بڑی گیارھویں شریف کی روحانی محفل، غیر مسلم خاتون نے اسلام قبول کر لیا-نذر حسین-,- 0

-,-جامع مسجد غوثیہ فرینکفرٹ میں بڑی گیارھویں شریف کی روحانی محفل، غیر مسلم خاتون نے اسلام قبول کر لیا-نذر حسین-,-

1Shares

-,-جامع مسجد غوثیہ فرینکفرٹ میں بڑی گیارھویں شریف کی روحانی محفل، غیر مسلم خاتون نے اسلام قبول کر لیا-نذر حسین-,-

 

* جامع مسجد غوثیہ فرینکفرٹ میں بڑی گیارھویں شریف کے سلسلے میں ایک عظیم الشان روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں تلاوتِ قرآنِ پاک، سورۂ یٰسین، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور منقبت کے علاوہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی علمی و روحانی خدمات پر خصوصی گفتگو کی گئی۔*

شانِ پاکستان جرمنی، فرینکفرٹ/ریڈر والڈ: جامع مسجد غوثیہ فرینکفرٹ میں بڑی گیارھویں شریف کے سلسلے میں ایک عظیم الشان روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں تلاوتِ قرآنِ پاک، سورۂ یٰسین، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور منقبت کے علاوہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی علمی و روحانی خدمات پر خصوصی گفتگو کی گئی۔محفل کی نقابت مسجد غوثیہ کے جنرل سیکریٹری محمد شعیب بٹ نے کی، جبکہ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کی سعادت مہر علی نے حاصل کی۔اس موقع پر محمد شعیب بٹ نے حضور اکرم ﷺ کی عظمت و شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات کا شرف عطا فرمایا، جبکہ حضور نبی کریم ﷺ کی آمد پوری انسانیت کے لیے رحمت ہے۔محفل کے دوران چوہدری فخرالزمان، سید افضال شاہ، ملک محمد سرور، حاجی بابا فاروق، میاں محمد نواز قادری، رانا محمد آصف، محمد افضل قادری اور پیر سید جعفر شاہ نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعتیہ کلام پیش کیا، جس پر شرکائے محفل نے عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔محفل کے ایک اہم حصے میں حافظ و قاری ملک محمد صدیق پتھروی نے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی حیاتِ مبارکہ، علمی مقام اور روحانی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ولی کی تعریف اور پہچان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اصلاحِ نفس، اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور دینی تعلیمات پر عمل کی اہمیت اجاگر کی۔حافظ و قاری ملک محمد صدیق پتھروی نے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی علمی و روحانی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپؒ اسلامی تاریخ کے ممتاز عالم اور روحانی رہنما تھے۔ آپؒ کی علمی و روحانی تعلیمات کا اثر صدیوں سے مسلمانوں کے مختلف معاشروں میں موجود ہے، جبکہ سلسلۂ قادریہ بھی آپؒ کی نسبت سے دنیا کے مختلف حصوں میں پھیلا ہوا ہے۔محفل کا ایک نمایاں اور یادگار لمحہ اس وقت آیا جب ایک غیر مسلم خاتون نے محفل کے دوران مسجد میں موجود افراد کی موجودگی میں اسلام قبول کیا۔ قاری و حافظ محمد صدیق پتھروی نے خاتون کو کلمۂ شہادت پڑھوایا۔ اس موقع پر ان کے حق میں خصوصی دعا کی گئی۔ خاتون کے اسلام قبول کرنے پر محفل میں موجود شرکاء نے خوشی کا اظہار کیا۔محفل کے اختتام پر حافظ و قاری ملک محمد صدیق پتھروی نے کمیونٹی کے نام اپنے پیغام میں محبت، اخوت اور اتحاد کو فروغ دینے اور قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی اور اللہ تعالیٰ سے ملک و قوم کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمانے کی التجا کی۔محفل کے اختتام پر شرکاء محفل کولنگر محمدی پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں