
۔،۔ فرینکفرٹ میں موٹر سائیکل سوار پولیس چیکنگ سے فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار۔ نذر حسین۔،۔
٭پولیس کی چیکنگ سے بچنے کے لئے اکیس سالہ موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم پولیس اہلکاروں نے کچھ ہی دیر بعد اسے اس کی رہائش گاہ پر تلاش کرنے کے بعد گرفتار کر لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔مقامی گشتی پولیس اہلکاروں کی نظر شام تقریباََ ساڑھے پانچ بجے (بورسن اسٹریٹ) میں ایک موٹر سائیکل سوار پر اس وقت پڑی جب اس کی موٹر سائیکل سے غیر معمولی طور پر تیز آواز سننے کو پڑی، پولیس اہلکاروں نے اسے روکنے اور چیکنگ کرنے کی کوشش کی جس پر اکیس سالہ موٹر سائیکل نے رفتار بڑھا دی اور ٹاونس انلاگے کی جانب فرار ہونے لگا،جس پرپولیس نے اس کا تعاقب کیا، پولیس رپورٹ کے مطابق فرار کے دوران اس نے بہت خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے کئی حادثوں کا شکار ہوتے ہوتے بچا، صورتحال اور خطرناک ڈرائیونگ کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے اپنی گاڑی کی رفتار کم کر دی، کچھ ہی دیر بعد موٹر سائیکل سوار ایک دوسری پولیس ٹیم کے سامنے تیز رفتاری کے باعث پولیس کی گاڑی سے ٹکراتے ٹکراتے بچا، واضح رہے موٹر سائیکل سوار ابتدائی طور پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا تاہم پولیس اہلکاروں نے کچھ ہی دیر بعد اسے اِس کی رہائش گاہ پر تلاش کر لیا اور گرفتار کر لیا،پولیس نے اکیس سالہ نوجوان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا ہے۔
