
۔،۔ چوہدری احسان الہی کا گجر یوتھ فورم یورپ کا صدر نامزد ہونے پر دستار بندی کی رسم۔ نذر حسین۔،۔
٭چوہدری احسان الہی کا گجر یوتھ فورم یورپ کا صدر نامزد ہونے پر(چار سو افراد) کے سامنے دستار بندی کی گئی،تقریب میں چوہدری اقبال پرویز لوسر، چوہدری اعجاز حسین پیارا، عنصر بٹ، گوہر باجوہ، چوہدری غلام غوث گجر اور مزید موجود تھے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/درائیے آئیش۔ گذشتہ اتوار کے دن گجر یوتھ فورم کی طرف سے دستار بندی کی رسم کا خوبصورت اہتمام کیا گیا،چوہدری احسان الہی گجر جو کسی تعارف کے محتاج نہیں، سماجی، مذہبی، سیاسی اور کاروباری شخصیت کے مالک کو گجر یوتھ فورم یورپ کا صدر نامزد ہونے پر دستار بندی کی رسم ادا کی گئی، حاجی قمر الزمانآف سیکروالی نے رسم کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے چوہدری احسان الہی گجر کے سر پر تالیوں کی گونج میں دستار بندی کی اور مبارک باد دی۔اس موقع پر چوہدری مظہر اقبال دیونہ،چوہدری اقبال پرویز لوسر،چوہدری اعجاز حسین پیارا، عنصر بٹ، گوہر باجوہ، چوہدری غلام غوث گجر اور مزید موجود تھے، واضح رہے گجر۔ افغانستان، پاکستان، اور سمال مشرقی ہندوستان کی کئی ریاستوں ٭ہما چل، مدھیہ پردیش٭اتر پردیش٭جموں و کشمیر اور راجستھان میں واقع ہیں، اس کے علاوہ مغربی ہندوستان کی ریاست گجرات کا نام تاریخی گجر لوگوں کے نام پر رکھا گیا ہے۔ تینوں گجر گروپ کجوری بولتے ہیں جو ایک ہند آریائی زبان ہے، اس مشترکہ عنصر نے انہیں ایک الگ ذیلی گروپ کے طور پر شناخت کرنے میں مدد کی ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق پوری دنیا میں تقریباََ ٭5,789,000٭ لاکھ گجر بستے ہیں۔






















