۔،۔ عارضی جنگ بندی کی مدت 22 اپریل ہے، ایران۔امریکی مذاکرات نازک موڑ پر۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ عارضی جنگ بندی کی مدت 22 اپریل ہے، ایران۔امریکی مذاکرات نازک موڑ پر۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ عارضی جنگ بندی کی مدت 22 اپریل ہے، ایران۔امریکی مذاکرات نازک موڑ پر۔ نذر حسین۔،۔

٭پوری دنیا کی نظر 22 اپریل پر،کیونکہ اسی دن ایران اور امریکا کے درمیان عارضی جنگ بندی کی مدت ختم ہونے والی ہے، آبنائے ہرمز بدستور ایرانی افواج کے کنٹرول میں ہے،کشیدگی دوباہ گذشتہ جمعّہ کو اس وقت دوبارہ بڑھ گئی،جب ایران نے آبی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کے اپنے فیصلہ سے پیچھے ہٹتے ہوئے،ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والوں پر فائرنگ کر دی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/اسلام آباد/ایران۔ امریکا کی جانب سے ایرانی بندر گاہوں پر عائد پابندیوں کے تسلسل کے رد عمل کو مد نظر رکھتے ہوئے جب ایران نے آبی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کے اپنے فیصلہ سے پیچھے ہٹتے ہوئے،ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والوں پر فائرنگ کر دی، جبکہ پاسداران انقلاب نے اس بات کو واضح کر دیا ہے کہ جب تک امریکی پابندیاں ختم نہیں کی جاتیں تب تک آبنائے ہرمز بند رہے گی، جبکہ ایران نے وقتی طور پر صرف یہ جانچنے کے لئے آبنائے ہرمز کو کھول دیا تھا جیکہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندر گاہوں پر عائد پابندیوں کو ختم نہیں کیا جس کی وجہ سے ایران نے آبی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کے اپنے فیصلہ سے پیچھے ہٹتے ہوئے،ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والوں پر فائرنگ کر دی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نئی امریکی تجاویز ایران تک پہنچا چکے تھے جس کی تصدیق ایرانی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کر چکی ہے تاحال کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا گیا، جبکہ دوسری جانب سے ایرانی حکام اس بات کو واضح کر چکے ہیں کہ کسی بھی سودے بازی، پسپائی یا نرمی ایران نہیں کرے گا۔ قومی مفادات کو ترجیع دی جائے گی۔ عالمی سطح پر آج اتوار کے دن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کوئی نہ کوئی اعلان متوقع ہے، جبکہ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فوجی تصادم دوبارہ سر نے اُٹھا لے۔ جبکہ دیکھا جائے تو کسی بھی وقت جنگ بندی کے اچانک خاتمے کے امکان کے لئے بھی ایران تیار ہے اخبار ٭یدیعوت احرونوت٭ کے مطابق اسرائیلی افواج اور فضائیہ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ دیکھا جائے تو امریکی صدر نے بھی تہران کے ساتھ ٭انتہائی مثبت مذاکرات٭کا ذکر کیا ہیے عالمی معیشت شدید دباوُ میں دیکھی جا رہی ہے۔واضح رہے ایک رپورٹ کے مطابق ابھی تک جنگ میں دو ہزار سے زائد لوگ شہید کئے جا چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں