0

۔،۔ بے گھر افراد کو فرینکفرٹ گالوس سے گاڑیوں سے چوری کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بے گھر افراد کو فرینکفرٹ گالوس سے گاڑیوں سے چوری کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔نذر حسین۔،۔

٭ایک مرد شخص (کلائر اسٹریٹ) پر گاڑیوں سے چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا گیا عینی شواہد نے پولیس کو الرٹ کیا،پولیس نے (بیس سالہ) شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گالوس/کلائر اسٹریٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جمعرات کی رات کو ایک الرٹ گواہ نے ایک مشکوک شخص کو کھڑی(پارک) کی گئی گاڑیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا، جب وہ ایک گاڑی تک رسائی حاصل کرتا ہے،الرٹ گواہ نے فوراََ پولیس کو الرٹ کر دیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیس سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا، چور نے فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ پولیس چاروں طرف سے گھیرا ڈال چکی تھی، پولیس رپورٹ کے مطابق مشتبہ چوری شدہ سامان بھی برآمد کر لیا، ایک کھلی کھڑکی والی گاڑی اور ایک کھلی گاڑی بھی ملی۔ پولیس کے مطابق بیس سالہ شخص کی وفاقی جمہوریہ جرمنی یں کوئی مستقل رہائش نہیں ہے اس لئے پولیس گرفتار کر کے پولیس کے ہیڈ کوارٹر لے گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں