۔،۔ احتجاج، احتجاج، احتجاج۔سکھ پنتھ کی محکومی،دلت،عیسائی،مسلمان اور خواتین پر منظم جبر کے خلاف احتجاج۔ نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ میں بھارتی قونصل خانہ کے سامنے سکھ پنتھ کی محکومی، دلت، عیسائی، مسلمانوں اور خواتین سمیت اقلیتی برادریوں پر منظم جبر کے خلاف احتجاج، احتجاج، احتجاج٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ جرمنی بھر سے سکھ،عیسائی اور مسلمان کمیونٹی 15اگست2023 بروز منگل بھارت کی مبینہ یوم آزادی کے موقع پر فرینکفرٹ میں بھارتی قونصل خانہ کے سامنے سکھ پنتھ کی محکومی، دلت، عیسائی، مسلمانوں اور خواتین سمیت اقلیتی برادریوں پر منظم جبر کے خلاف احتجاج، احتجاج، احتجاج کریں گے، جرمنی میں بسنے والی تمام سکھ،مسلمان اور عیسائی کمیونٹی سے اپیل ہے کہ بھارت میں ہونے والے منظم جبر کے خلاف ہمارا ساتھ دیں۔سچائی، انصاف اور آزادی کی تلاش میں ہمارے ساتھ قدم بقدم چلیں تا کہ ہم آزادی کی چڑھتی ہوئی وہ صبح دیکھ سکیں جس کی تلاش میں ہیں۔