0

۔،۔ بروز اتوار فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر برلن کی رہائشی کا سمارٹ فون چوری۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بروز اتوار فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر برلن کی رہائشی کا سمارٹ فون چوری۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر سیڑھیوں پر چڑھنے والی بتیس سالہ خاتون کا فون چوری، خاتون نے جلد ہی چور کو جا لیا اور فون واپس چھین لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق بتیس سالہ خاتون دوپہر (ڈیڑھ بجے) فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر سیڑھیوں پر ٹرین لینے جا رہی تھی کہ (انتیس) سالہ نوجوان نے بڑی پھرتی سے خاتون کے پرس سے سمارٹ فون چوری کر لیا خاتون نے شک کی بنا پر اس کا پیچھا کیا جبکہ تھوڑی ہی دیر میں اسے جا لیا، فون چھیننے کے بعد فوراََ پولیس کو انفارم کر دیا جس پر نزدیک ہی کھڑی گشتی پولیس نے موقع پر پہنچ کر چور کو حراست میں لے لیا، سٹی پولیس افسر نے چور کو چوکی نمبر (چار) کی پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے کاغذی کاروائی مکمل کرنے کے بعد چور کو حراست میں رکھنے کی کوئی وجہ نے ہونے کی وجہ سے رہا کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں