0

۔،۔ فرینکفرٹ ویسٹ اینڈ سڑک کی ٹریفک میں خطرناک مداخلت اور گاڑی کو نقصان۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ ویسٹ اینڈ سڑک کی ٹریفک میں خطرناک مداخلت اور گاڑی کو نقصان۔ نذر حسین۔،۔

٭بدھ کی شام کو ایک 64 سالہ شخص نے اپنی گاڑی (بی ایم ڈبلیو) کیٹن ہوف وگ پر کھڑی کر کے قریبی بینک میں گیا واپس پر گاڑی کا ٹائر پھٹا پڑا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ویسٹ اینڈ۔ مقامی پولیس کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام کو ایک 64 سالہ شخص نے اپنی گاڑی (بی ایم ڈبلیو) کیٹن ہوف وگ پر کھڑی کر کے قریبی بینک میں گیا واپس پر گاڑی کا ٹائر پھٹا پڑا تھا، 64 سالہ شخص نے اپنی گاڑی (بی ایم ڈبلیو) میں اپنا سفر جاری رکھنے کی غرض سے گاڑی چلائی تو ڈیش بورڈ نے بتایا کہ گاڑی کے ٹائر میں ہوا کم ہے ابھی دو گلیاں آگے چوراہے پر ایک نامعلوم شخص نے اشارہ سے 64 سالہ شخص کو بتایا کہ اس کی گاڑی کا ٹائر فلیٹ ہو چکا ہے جس میں ہوا بھرنے کی مدد کی پیشکش کی، 64 سالہ شخص کو نامعلوم شخص کا رویہ مشکوک معلوم ہوا تو اس نے مدد کے لئے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا، یہ دیکھتے ہوئے نامعلوم شخص فوراََ وہاں سے فرار ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس جگہ کا معائنہ کیا جہاں 64 سالہ شخص نے گاڑی پارک کی تھی پولیس نے ایک نام نہاد (نیل بورڈ۔ کیلوں والی تختی) کو تلاش کیا اور محفوظ کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں