۔،۔(چھتیس 36 سالہ تلوار بردار شخص) کا حملہ ایک چودہ سالہ لڑکا ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔ نذر حسین۔،۔
٭شمال مشرقی لندن (ہیناویلٹ) میں (چھتیس 36 سالہ تلوار بردار شخص) نے نامعلوم وجوعات کی بنا پر ایک گھر پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں ایک چودہ سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا جبکہ دس کے قریب افراد کو زخمی کیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لندن۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق (چھتیس 36 سالہ تلوار بردار شخص) نے ہیناویلٹ ایک گھر پر گاڑی چڑھا دی اور اہل خانہ پر تلوار سے حملہ کر دیا، پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، یہ دیکھتے ہوئے تلوار بردار شخص نے چولیس اہلکاروں پر بھی حملہ کر دیا جس کی بنا پر دو اہلکاروں کو زخمی کر دیا، حملہ آور شخص نے اس دوران راہگیروں پر بھی تلوار سے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں دس سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے، ایمبولنس سروس کے ترجمان کے بیان کے مطابق دس کے قریب افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس رپورٹ کے مطابق پانچ افراد کو گہری چوٹیں آئی ہیں جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق (چھتیس 36 سالہ تلوار بردار شخص) کو حراست میں لے لیا گیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ترجمان کے مطابق ابھی تک حملے کے محرکات کا بھی پتہ نہیں لگایا جا سکا۔