۔،۔ کیرالا کے مسلمان گورنر عارف محمد خان رام مندر میں دیوتا کے سامنے سجدہ ریز ہو گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭عارف محمد خان گورنر کیرالا نے ایودھیا میں رام مندر کا دورہ کیااور وہاں کھڑے دیوتا کی مورتی کے سامنے سجدہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ایودھیا اور شری رام کی پوجا کر رہے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کیرالا۔ عالمی خبر رساں ادارے، کیرالا راج بھون نے بھی اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ عارف محمد خان گورنر کیرالا نے ایودھیا میں رام مندر کا دورہ کیااور وہاں کھڑے دیوتا کی مورتی کے سامنے سجدہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ایودھیا اور شری رام کی پوجا کر رہے ہیں، گورنر کیرالا عارف محمد خان نے رام مندر کا دورہ کیا اور دیوتا کے درشن کئے، ان کا کہنا تھا کہ میں جنوری میں دو بار ایودھیا آیا تھا، اس وقت کا احساس آج بھی ایسا ہی ہے، میں کئی بار ایودھیا آیا ہوں یہ ہمارے لئے صرف خوشی کی بات نہیں ہے بلکہ ایودھیا اور شری رام کی پوجا ہمارے لئے فخر کی بات ہے،٭گورنر نے نامہ نگاروں کو بتایا، کیرالا کے گورنر کے آفیشل ایکس ہینڈل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں عارف محمد خان(مسلمان گورنر) کو رام لال کی مورتی کے سامنے جھکتے ہوئے دکھایا گیا، پس منظر میں (جے شری رام) کا نعرہ سنا جا سکتا ہے۔