0

۔،۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔ نذر حسین۔،۔

٭اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار دادکے لئے ووٹنگ ہوئی جس میں (143 ممالک) نے حق جبکہ (30 ممالک)نے مخالف میں ووٹ دیا۔ووٹنگ کے دوران (پچیس 25) ممالک ایوان سے غیر حاضر رہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیو یارک/فلسطین۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار دادکے لئے ووٹنگ ہوئی جس میں (143 ممالک) نے حق جبکہ (30 ممالک)نے مخالف میں فلسطینیوں ووٹ دیا۔ووٹنگ کے دوران (پچیس 25) ممالک ایوان سے غیر حاضر رہے، اس سے پہلے فلسطینی سفیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد پر ہاں کا ووٹ کے وجود کے حق میں ووٹ ہے، یہ ووٹ کسی ریاست کے خلاف نہیں، بلکہ فلسطینیوں کو ان کی ریاست سے محروم کرنے کی کوششوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ کا ووٹ فلسطینیوں کے ساتھ آپ کی یکجہتی کے بارے میں بہت کچھ کہے گا اور اس سے معلوم ہوگاکہ آپ کون ہیں اور کس کیلئے کھڑے ہیں، ہم امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ غزہ میں 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 80 ہزار زخمی اور بیس لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں۔پاکستانی مندوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 1967 کے بعد سے فلسطینی اسرائیل کے ظالمانہ قبضے کے تحت زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، 1947 میں اقوام متحدہ کے ووٹ کے نتیجیمیں فلسطینی اور اسرائیل دو الگ ریاستیں بنیں، اس کے باوجود صرف اسرائیل اقوام متحدہ کا رکن ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام 1947 سے اپنے حق خود ارادیت سے محروم ہیں، آج جنرل اسمبلی میں اٹھایا جانے والا معاملہ تنازع کے حتمی حل کی جانب پہلا قدم ہے اور یہ فلسطینی عوام کے ساتھ تاریخی ناانصافیوں کا ازالہ کرنے کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کی آزاد ریاست سے متعلق قرارداد کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں