0

۔،۔ شمالی کوریا میں، ولادی میئر پوتین کے وزراء کو مذاکراتی ہال سے٭کک آوُٹ٭ کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ شمالی کوریا میں، ولادی میئر پوتین کے وزراء کو مذاکراتی ہال سے٭کک آوُٹ٭ کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭روسی ولادی میئر پوتین کے دورہ پیانگ یانگ کے دوران ان کے ساتھ آنے والے وفد کے ارکان کو مذاکراتی کمرے سے باہر نکال دیا گیا،جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ پوتین کا وفد شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ ان سے پہلے ہال میں داخل ہوا اور مذاکرات کی میز پر قبضہ کر لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روس/شمالی کوریا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا کی پروٹوکول سروس نے روسی ولادی میئر پوتین کے دورہ پیانگ یانگ کے دوران ان کے ساتھ آنے والے وفد کے ارکان کو مذاکراتی کمرے سے باہر نکال دیا گیا،جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ پوتین کا وفد شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ ان سے پہلے ہال میں داخل ہوا اور مذاکرات کی میز پر قبضہ کر لیا، جس سے ٭جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا DPRKکی پروٹوکول سروس ناراض ہو گئی۔اس غیر متوقع صورتحال کو شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا اور روسی چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف مداکرات کی میز پر بیٹھے ہیں اور کسی چیز کے آلودہ ہونے کی شکایت کر رہے ہیں، اس کے بعد نائب وزیر اعظم ڈینس مانتو روف اور وٹالی سیو یلیف آئے اور ان کے پاس بیٹھ گئے، اس کے بعد نائب ہزیر اعظم الیگز ینڈر نو واک، وزیر دفاع آندرے بیلو سوف، وزیر صحت میخائل مراشکو اور (روسکوسموسRoscosmos) کے سربراہ یوری بوریسوف کمرے میں داخل ہوئے۔ اسی لمحے اچانک ٭شمالی کوریا کے ایک اہلکار نے ٭رُکو٭ کا نعرہ لگایا٭ اور وزراء سے فوری طور پر میٹنگ روم سے نکل جانے کو کہا کہ ہمارے رہنماء٭ مسٹر کم ٭ کو پہلے یہاں دورہ کرنا چاہیئے، جس پر ولادی میئر پوتین کے وزراء براہ راست نشریات پر کیا ہوا اس سے گھبرا گئے، انہوں نے شکایت کی کہ انہیں ٭اس بارے میں پہلے خبردار نہیں کیا گیا تھا٭۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں