0

۔،۔ ہندووں کی مذہبی تقریب کاخود ساختہ دیوتا(بھولے بابا) کی تقریب میں (ایک سو اکیس 121) ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ہندووں کی مذہبی تقریب کاخود ساختہ دیوتا(بھولے بابا) کی تقریب میں (ایک سو اکیس 121) ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭ہندووں کی مذہبی تقریب کے منتظم اعلی نے جمعّہ کے دن خود کو پولیس کے حوالہ کر دیا۔تقریب میں بھگدڑ مچ جانے سے (ایک سو اکیس 121) ہلاک ہو گئے، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کی اطلاع دینے پر ایک لاکھ بھارتی روپے کا اعلان کیا تھا۔اجازت (اسی ہزار افراد کی تھی جبکہ تقریب میں ڈھائی لاکھ افراد نے شرکت کی)٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اتر پردیش/دہلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش کے ایک گاوں میں ہندووں کی مذہبی تقریب کاخود ساختہ دیوتا(بھولے بابا) کی تقریب میں (ایک سو اکیس 121) ہلاک جبکہ کئی لوگ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق تقریب میں بھگدڑ مچ جانے سے (ایک سو اکیس 121) ہلاک ہو گئے، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کی اطلاع دینے پر ایک لاکھ بھارتی روپے کا اعلان کیا تھا۔اجازت (اسی ہزار افراد کی تھی جبکہ تقریب میں ڈھائی لاکھ افراد نے شرکت کی)۔ پولیس میں درج کردہ رپورٹ میں دیو پرکاش مدھو منتظم اعلی خود ساختہ دیوتا(بھولے بابا) کو ایک اہم ملزم نامزد کیا گیا تھا جس پر قتل عام کی کوشش کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ (بھولے بابا) نے دہلی میں گرفتاری دے دی۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی (اے این آئی) میں ایک بیان پر کہا گیا ہے کہ افراتفری پھیلانے والے کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں