۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے ریلوے اسٹیشن پر حملہ آور نے ایک شخص کو پلیٹ فارم (نُو) پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم (نُو 9) پر وحشیانہ قتل، قاتل نے اپنے شکار کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ عینی شواہد کے مطابق کئی گولیاں چلائی گئیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مرکزی ریلوے اسٹیشن۔ پولیس رپورٹ کے مطابق(منگل کی شام 20 اگست 27 سالہ نوجوان کو 54 سالہ) شخص نے فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم (نُو) پر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا، ستائیس سالہ شخص کے سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا جبکہ گرنے کے بعد دو اور گولیاں بھی جسم میں پیوست کی گئیں، ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن وہ زیادہ دور نہیں جا سکا جبکہ چاک و چوبند ریلوے اسٹیشن پولیس جو گشت پر موجود تھی نے قاتل کو پلیٹ فارم (سات 7) پر ہی گرفتار کر لیا، مجرم نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔آناََ فاناََ پولیس اور کرائم برنچ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ڈوئچے بان، بسیں، ٹرام مکمل طور پر بند کر دی گئی تھیں۔ آلہ قتل جو ایک پستول ہے اسے بھی قبضہ میں کر لیا گیا ہے۔ بدھ کی صبح پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ قاتل و مقتول دوتوں کا تعلق ترکی سے ہے، متاثرہ شخص کے پاس فی الحال جرمنی میں رجسٹریشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، دونوں کا ایک دوسرے سے کیا رشتہ ہے، اور قتل کے پیچھے کیا مقصد تھا یہ ابھی تک مکمل طور پر واضح نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں جرم کے پس منظر کے بارے میں مزید معلومات نہیں ہیں۔