۔،۔جرمن پاکستانی ثقافت اور بہبود ایسوسی ایشن رجسٹرڈ فرینکفرٹ ایم مائین نے اپنے ممبران کے پرزور اسرار پر جرمنی کے شہر (ایسن) میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔جرمن پاکستانی ثقافت اور بہبود ایسوسی ایشن رجسٹرڈ فرینکفرٹ ایم مائین نے اپنے ممبران کے پرزور اسرار پر جرمنی کے شہر (ایسن) میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔جرمن پاکستانی ثقافت اور بہبود ایسوسی ایشن رجسٹرڈ فرینکفرٹ ایم مائین نے اپنے ممبران کے پرزور اسرار پر جرمنی کے شہر (ایسن) میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمن پاکستانی ثقافت اور بہبود ایسوسی ایشن رجسٹرڈ فرینکفرٹ ایم مائین نے اپنے ممبران کے پرزور اسرار پر جرمنی کے شہر (ایسن) میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا، جس کے مہمان خصوصی اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ کے قائم مقام قونصل جنرل رحمان فہد تھے۔ نہ صرف جرمنی جبکہ بلجیئم سے بھی چند لوگوں نے شرکت کی فرینکفرٹ سے۔ حافظ عبد الرحمان،عبد اللطیف چشتی الازہری، سید رضوان شاہ اور ڈورٹمنڈ سے خصوصی طور پر زبیر خان ایڈوکیٹ نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں خواتین اور بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایسن۔ جرمن پاکستانی ثقافت اور بہبود ایسوسی ایشن رجسٹرڈ فرینکفرٹ ایم مائین نے اپنے ممبران کے پرزور اسرار پر جرمنی کے شہر (ایسن) میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ کے قائم مقام قونصل جنرل رحمان فہد تھیمیں۔نہ صرف جرمنی جبکہ بلجیئم سے بھی چند لوگوں نے شرکت کی فرینکفرٹ سے۔ حافظ عبد الرحمان،عبد اللطیف چشتی الازہری، سید رضوان شاہ اور ڈورٹمنڈ سے خصوصی طور پر زبیر خان ایڈوکیٹ نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں خواتین اور بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز باقاعدہ طورپر تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف آفن باخ سے تشریف لائے حضرت مولانہ عبد اللطیف چشتی الازہری کو ملا۔مہمانوں کو اسٹیج پر بلایا گیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے، جن میں ٭ ٭محمد زبیر خان ایڈووکییٹ٭فہد الرحمان قونصل جنرل ٭سید ثقلین نقوی ٭ ،قومی ترانہ پیش کیا گیا، طارق محمود جو کہ ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری ہیں نے اغراض و مقاصد بیان کئے اور سوسائشی سے متعلق چند باتیں خوش گزار کیں، سید ثقلین شاہ نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور سوالات و جوابات کا سلسلہ شروع کیا ان کا مقصد تھا کہ ایسوسی ایشن کے متعلق جبکہ کمیونٹی افراد نے ویزہ ایشو،اور پاسپورٹ ایشو پر سوالات شروع کر دیئے جس کا جواب قائم مقام قونصل جنرل فہد الرحمان نے تفصیلاََ دیئے اور ان کے ساتھ تشریف لائے خالد شاہ نے بھی کمیونٹی کے سوالات کے مختصر اور مثبت جواب دیئے۔ایسوسی ایشن سے منسلک سوالات کے جوابات کا جواب سید ثقلین نقوی، نذر حسین اور طارق محمود نے دیئے۔سید خالد نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ گورنمنٹ آف پاکستان کی اپنی پالیسیز ہیں جن کے لئے ہم باونڈ ہیں،آپ ڈائریکٹ نادرہ آفس سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ آپ کے فنگر پرنٹ کی ایک پرابلم ہے جو صرف پاکستان سے ہی حل ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد سید جعفر شاہ نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کر کے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔ تقریب اچانک تھوڑی دیر کے لئے روحانی کیفیت،وجد آفرین کی شکل میں تبدیل ہو گئی۔ پنج تن پاک دے نام دی پھیر مالا،مالا مال نہ ہویں تے فیر آکھیں، نعرہ مار کے لنگ جانویں پُل اتوں۔٭زمین میلی نہیں ہوتی ضمن میلا نہیں ہوتا، محمدﷺ کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا۔ قائم مقام قونصل جنرل فہد الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے چند مہینوں میں سسنے کو ملا کہ کوئی پولیس میں اعلی عہدے پر فائز ہیں، کوئی بین الاقوامی وکیل ہیں، انجینئر اور ڈاکٹرز کا سن کر خوشی ہوتی ہے کہ جیسا کے ریسٹورنٹ اونرز۔ عاطف عمران ڈار اور علی بھائی کی طرح۔ان کا کہنے کا مقصد تھا کہ ہماری کمیونٹی کے افراد ہر شعبہ میں اچھے عہدوں پا فائز ہیں اور ایمانداری سے اپنا کام کر رہے ہیں خصوصی طور پر بے شمار کاروباری حضرات بھی یہاں موجود ہیں جن کے بہت اچھے اچھے کاروبار ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں ڈیڈ باڈی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ آپس میں رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے چند مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں، چند ایشو ہیں جن کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،حضرت مولانا سید وقار حیدر جعفری نے مہمانوں کو عید مبارک کہا ان کا کہنا تھا کہاللہ سبحان اللہ اپنی بے عیب کتاب میں ارشاد فرماتا ہے، یہ نیکی کوئی نیکی نہیں ہے کہ کوئی انسان مشرق کی طرف رُخ کر لے یا مغرب کی طرف رُخ کر لے، نیکی یہ ہے جو اللہ پر ایمان رکھتا ہو اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو، اس کی نیکی نیکی ہے۔ وہ لوگ جو اگرچہ وہ مال سے محبت کرتے ہیں لیکن مال کو خرچ کرتے ہوئے، غرباء و مسکین پر،اللہ اپنے ساتھ بھی رکھنے کا حم دے رہا ہے اور بندوں کے ساتھ بھی رابطہ رکھنے کو کہہ رہا ہے، جب آپ نماز پڑھتے ہیں گویا اللہ کے ساتھ رابطہ ہے، جب آپ زکواۃ دیتے ہیں تو لوگوں کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں، اللہ تعالی چاہتا ہے کہ دوسروں کے ساتھ مل جل کر رہیں۔ ۔عید ملن کے اختتام پر سیڈ ثقلین نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان جرمن پاکستانی ثقافت اور بہبود ایسوسی ایشن کی طرف سے ممبران کے اسرار پر جرمنی کے شہر ایسن میں پروگرام کا انعقاد کیا ہے، جس میں تقریباََ چار سو کے لگ بھگ خواتفن و حضرات نے بھر پور شرکت کی، جس میں ہم نے کمیونٹی کی سہولت کے لئے درخواست کی ہے کہ آپ ہمارے ممبر بنیں، انشا اللہ ہمارا اگلا پروگرام جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد کیا جائے گا۔ خود بھی تشریف لائیں دوستوں بھی بھی نیکی کے کام میں شرکت کی دعوت دیں۔ یہ ایسوسی ایشن آپ کے تعاون سے چلتی ہے جبکہ ہمارا ادارہ آپ کو مشکل وقت میں ہر کسی کی مدد فراہم کرتا ہے اور وہ بھی بغیر معاوضہ کے، ہمارے منتظمین اس کار خیر کا کام کرنے کے لئے کوئی معاوضہ نہیں لیتے، آپ کی سہولت کے لئے اپنے قیمتی وقت میں سے ٹائم نکال کر تمام ضروری کاغذات بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر کمیونٹی افراد کی افغانی اور پاکستانی لذیز کھانوں سے تواضح کی گئی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں