۔،۔ فرینکفرٹ نیدر اُرسل میں تینتالیس سالہ شخص نے بر لب سڑک خاتون کو خوب پیٹا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ فرینکفرٹ نیدر اُرسل میں تینتالیس سالہ شخص نے بر لب سڑک خاتون کو خوب پیٹا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ نیدر اُرسل میں تینتالیس سالہ شخص نے بر لب سڑک خاتون کو خوب پیٹا۔ نذر حسین۔،۔

٭نشے میں دھت تینتالیس سالہ شخص نے سینتیس سالہ خاتون کو بر لبِ سڑک چیختے اور چلاتے ہوئے خوب مارا جبکہ مار کٹائی میں ہاتھ اور پاوں بھی چلائے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینتالیس سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیدر اُرسِل۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق تینتالیس سالہ شخص اور سینتیس سالہ خاتون ایک ہی گاڑی میں سوار تھے، ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا شخص رپورٹ کے مطابق نشے میں دھت تھا، ایمل نہرنگ اسٹریٹ پر گاڑی رکی، پہلے خاتون گاڑی سے نیچے اُتری اسی دوران وہ شخص بھی گاڑی سے نیچے اتر گیا، گاڑی سے اترتے ہی اس شخص نے اندھا دھند خاتون پر گھونسوں کی بارش برسا دی، خاتون کا سڑک پر گرنا، اس کے باوجود وہ شخص مسلسل خاتون کو مارتا رہا اور فون بھی اپنے قبضہ میں کر لیا بالآخر ایک باہمت راہگیر نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے خاتون کی مدد کی، تھوڑی ہی دیر بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا، خون کے ٹیسٹ کے بعد اس کے خون میں الکحل کی سطح دو فیصد پائی گئی۔ واضح رہے کہ ڈرائیور کے پاس درست لائسنس بھی نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں