-,-پاک سوئس سوسائٹی کے زیرِ اہتمام لوزرن میں عظیم الشان محفل میلاد النبی ﷺ-,- 0

-,-پاک سوئس سوسائٹی کے زیرِ اہتمام لوزرن میں عظیم الشان محفل میلاد النبی ﷺ-,-

0Shares

-,-پاک سوئس سوسائٹی کے زیرِ اہتمام لوزرن میں عظیم الشان محفل میلاد النبی ﷺ-,-

*معروف علمائے کرام اور ثناء خواں حضرات کی شرکت، نعتیہ کلام نے سماں باندھ دیا، درود و سلام اور اجتماعی دعا کے ساتھ محفل کا اختتام*

نذر حسین — شانِ پاکستان، جرمنی / لوزرن، سوئٹزرلینڈ-سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت شہر لوزرن میں پاک سوئس سوسائٹی کے زیرِ اہتمام عشقِ رسول ﷺ سے سرشار ایک روح پرور اور ایمان افروز محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ بابرکت محفل میں خصوصی مہمانانِ گرامی کے طور پر صاحبزادہ سید علی اشرفی، پیر سید جعفر شاہ سواتی اور مفتی عبد اللطیف چشتی  نے شرکت فرمائی۔محفل کی نظامت کے فرائض حسنین قادری اور عمران مزمل نے نہایت خوبصورت اور مؤثر انداز میں انجام دیے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت محمد علی نے حاصل کی۔ اس کے بعد مختلف ثناء خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے۔محمد احمد خالد، بنی، ریاض الدین، سید زین العاشرفی جیلانی اور ارشد سفٹھی نے خوبصورت نعتیہ کلام پیش کیا۔ نعتوں کے دوران محفل کی روحانی کیفیت میں مزید اضافہ ہوا اور حاضرین نے انتہائی عقیدت و محبت کے ساتھ نعتیہ کلام سماعت فرمایا۔اس موقع پر مفتی عبد اللطیف چشتی الازہری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے توحیدِ الٰہی، ائمہ کرام کی تعلیمات اور سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے امام ابو حنیفہؒ، امام مالکؒ اور دیگر ائمہ کرام کے اقوال کی روشنی میں اسلامی تعلیمات کو اجاگر کیا۔مفتی صاحب نے حضور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ اعلانِ نبوت سے قبل ہی صادق و امین کے مبارک القاب سے معروف تھے۔ آپ ﷺ کی پوری زندگی انسانیت کے لیے بہترین نمونہ اور رحمت کا پیغام ہے۔ انہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگیوں کو سیرتِ رسولِ اکرم ﷺ کے مطابق ڈھالیں اور آپ ﷺ کی تعلیمات کو عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔پیر سید جعفر شاہ سواتی نے اپنی پرسوز اور خوبصورت نعتوں سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ ان کے نعتیہ کلام نے حاضرین کے دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کر دیا اور محفل میں کئی آنکھیں عقیدت و محبت کے جذبات سے اشکبار ہو گئیں۔محفل کے اختتام پر درود و سلام پیش کیا گیا، جس کے بعد صاحبزادہ سید علی اشرفی الجیلانی نے اجتماعی دعا فرمائی۔ دعا کے بعد شرکائے محفل نے لنگرِ محمدی ﷺ سے بھی استفادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں