۔،۔ ستاون57 سالہ  (ساحرہ واگن کنچٹ)  Sahra Wagenknechtکا امریکا اور اسرائیل کے خلاف بیان۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ ستاون57 سالہ (ساحرہ واگن کنچٹ) Sahra Wagenknechtکا امریکا اور اسرائیل کے خلاف بیان۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ستاون57 سالہ (ساحرہ واگن کنچٹ) کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف بیان۔ نذر حسین۔،۔

٭ستاون57 سالہ (ساحرہ واگن کنچٹ)  نہ واضح طور پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے پورا خطہ افرا تفری میں دوبنے کا خطرہ ہے ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ جرمن سیاست دان ساحرہ واگن کنچٹ  نے بیان دیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے پورا خطہ افرا تفری میں دوبنے کا خطرہ ہے، انہوں نے واضح طور پر بتایا ہے کہ امریکا کو اس جنگ میں ایرانی جوہری میزائلوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ بلکہ جغرافیائی طور پر متحرک حکومت کی تبدیلی سے ہے، آخر کار ثالث عمان کے مطابق ابھی ابھی جوہری مذاکرات میں ایک پیش رفت ہوئی ہے جس میں ایران نے امریکا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کے پاس کبھی بھی ایٹم بم بنانے کے لئے جوہری مواد نہیں ہو گا۔ امریکا کو یقیناََ جمہورت میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، دنیا میں امریکی جنگوں اور حکومتوں کی تبدیلی کی کوششوں سے جمہوریت کہاں کہاں تک پہنچی ہے؟ اس کی بھائے شہری آبادی کے لئے حالات مزید خراب ہوں گے،ڈر خوف،موت خون خرابا، مصیبت اور تباہی امریکا اور اسرائیل کا مقصد ہے، یوکرین کے خلاف اس کی غیر قانونی جارحیت کی جنگ کے نتیجہ میں یورپیوں نے روس پر پابندی عائد کر دی ہیں اور کیف کی طرف اسلحہ کی کھیپ کی بارش، میرس، میکرون اور سٹارمر نے ایک مشترکہ بیان میں ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کی غیر قانونی جنگ پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جبکہ ایرانی جوابی حملوں کی مذمت کرتے دکھائی دیئے ہیں ٭یہ کیسی منافقت٭ ہے جو بھی اسطرح کے دوہرے معیارات کا اطلاق کرتا ہے، یورپین کی طرح اسے دیکھ کر حیران نہیں ہونا چاہیئے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر عملی طور پر کوئی کردار ادا نہیں کر رہا اور محض امریکی سامراج کے ایک حصّے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس ملی بھگت کے بجائے جس چیز کی فوری ضرورت ہے وہ امریکی حملے کی واضح مدمت اور جنگ کے خاتمے کے لئے دباوُ کی ہے! جرمن حکومت اور یورپی یونین کو چاہیئے کہ امریکا کو ایران پر حملوں کے لئے جرمن اور یورپی فوجی اڈے استعمال کرنے سے منع کرے،امریکا اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی تمام ترسیل روک دے۔ واضح رہے Sahra Wagenknecht جرمن سیاست دان ہے وہ پہلے (ایس ای ڈی۔ پی ڈی ایس۔ اور لنکس) کی ممبرتھیں اور وفاقی ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبر رہ چکی ہیں۔ ابانہوں نے اپنی سیاسی پارٹی کی بنیاد رکھی ہے اور الیکشن میں حصّہ بھی لے رہی ہیں ان کی سیاسی پارٹی کا نام۔ (بی ایس ڈبلیو۔ Bündnis Sahra Wagenknecht) ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں