
۔،۔ کوپن ہیگن اور جزیرہ شیلانڈ میں زلزلے کے جھٹکے،شہری خوفزدہ۔ واجد قریشی۔
٭ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن اور جزیرہ شیلانڈ کے مختلف علاقوں میں بروز بدھ سہ پہر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،یورپی سیسمو لوجیکل کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر تقریباََ (3.7 تین پوائنٹ سات) ریکارڈ کی گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کوپن ہیگن/شیلانڈ۔ کوپن ہیگن: ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن اور جزیرہ شیلانڈ کے مختلف علاقوں میں بدھ کی سہ پہر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یورپی سیسمولوجیکل اداروں کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر تقریباً 3.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوپن ہیگن کے جنوب مغرب میں سمندر کے قریب بتایا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شام تقریباً 4 بج کر 14 منٹ پر کوپن ہیگن، Roskilde، Solrød اور Brøndby سمیت مختلف علاقوں میں اچانک زمین میں لرزش محسوس کی گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جھٹکے چند سیکنڈ تک جاری رہے، جس کے باعث کئی افراد احتیاطاً گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ماہرین کے مطابق ڈنمارک میں اس نوعیت کے ہلکے زلزلے شاذ و نادر ہی محسوس کیے جاتے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ متعلقہ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

