
۔،۔ عید الاضحی کے موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن فرینکفرٹ نے ٭عید ملن پارٹی ٭کا اہتمام کیا ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭7 جون 2026 بروزاتوار شام 17:00 بجے بُر گر ہاوُس ہارہائیم میں پاکستان ایسوسی ایشن (ای وی) فرینکفرٹ نے فیملیز کے لئے ایک خوبصورت عید ملن کا اہتمام کیا ہے، جس کے لئے آپ کو دل کی اتھاہ گہرائی سے مدعو کیا جاتا ہے۔خود بھی تشریف لائیں اور دوست و احباب کو بھی ساتھ لائیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہار ہائیم۔ عید الاضحی کے موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن فرینکفرٹ نے،7 جون 2026 بروزاتوار شام 17:00 بجے بُر گر ہاوُس ہارہائیم میں پاکستان ایسوسی ایشن (ای وی) فرینکفرٹ نے فیملیز کے لئے ایک خوبصورت عید ملن کا اہتمام کیا ہے جس میں آپ کی شرکت ہمارے لئے باعث فخر ہو گی،خود بھی تشریف لائیں اور دوست و احباب کو بھی ساتھ لائیں، یقیناََ عید کا سا ماحول ملے گا جس میں بچے قومی ترانہ پیش کریں گے۔ عید ملن بڑوں اور بچوں کے لئے ہو گا، جو کوئی بھی اس پروگرام میں فعال طور پر شرکت کرنا چاہتا ہے رابطہ کرنے کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ بڑوں کے لئے انٹری ٭8 یورو جبکہ بچوں کے لئے 4 یورو ہو گی۔

