-,-ٹوونگ ایکشن کے دوران جھگڑا، اچانک فائرنگ؛ ملزمان موقع سے فرار-نذر حسین-,- 0

-,-ٹوونگ ایکشن کے دوران جھگڑا، اچانک فائرنگ؛ ملزمان موقع سے فرار-نذر حسین-,-

0Shares

-,-ٹوونگ ایکشن کے دوران جھگڑا، اچانک فائرنگ؛ ملزمان موقع سے فرار-نذر حسین-,-

 

* نیدر بورن اسٹریٹ پر گاڑی اٹھانے کے لیے آنے والی ٹوونگ کمپنی کے اہلکار کے ساتھ جھگڑے کے بعد اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا کسی اور نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔*

شانِ پاکستان جرمنی، فرینکفرٹ-پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی سہ پہر اس وقت پیش آیا جب ٹوونگ کمپنی کا ایک اہلکار گاڑی کو اٹھانے کے لیے مذکورہ مقام پر پہنچا۔ وہاں موجود افراد کے ساتھ اس کی شدید تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد مبینہ طور پر ایک 18 سالہ نوجوان نے ٹوونگ اہلکار پر حملہ کر دیا۔واقعے کے بعد متاثرہ ملازم کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ موقع سے روانہ ہونے سے قبل اس نے اپنے ایک ساتھی کو صورتحال سے آگاہ کر دیا۔ بعد ازاں اس کا ساتھی ایک اور شخص کے ہمراہ چھوٹی گاڑی میں موقع پر پہنچا اور گاڑی کو ٹو کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ٹوونگ کمپنی کے ملازمین گاڑی لے کر وہاں سے روانہ ہوگئے، جبکہ جھگڑے میں ملوث افراد بھی موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کے حالات و واقعات واضح کرنے کے لیے عینی شاہدین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے شہر کے مرکز میں، بالخصوص رات کے اوقات میں، گشت بھی بڑھا رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں