۔،۔ پاکستان ایسوسی ایشن فرینکفرٹ کی جانب سے خوبصورت عید ملن کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ پاکستان ایسوسی ایشن فرینکفرٹ کی جانب سے خوبصورت عید ملن کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ پاکستان ایسوسی ایشن فرینکفرٹ کی جانب سے خوبصورت عید ملن کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔

٭عید الاضحی گزرے ہوئے 12 دن گزر گئے لیکن زندہ دلانِ پاکستان اب بھی عید ملن پارٹیاں منا رہے ہیں،اسی سلسلے میں پاکستان ایسوسی ایشن فرینکفرٹ کے زیر اہتمام عیدملن کا خوبصورت اہتمام کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا کیونکہ یہ پروگرام صرف اور صرف بچوں، والدین اور خواتین کو مل بیٹھنے کا خوبصورت موقع فراہم کرتا ہے،اس پروگرام میں ہر کسی کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع بھی دیا جاتا ہے پروگرام میں دور دراز سے کمیونٹی افراد نے حصّہ لیا، تقریب کے مہمان خصوصی قونصلیٹ جنرل کے عہدہ دار ممتاز سیال تھے۔٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہار ہائیم۔ پاکستان ایسوسی ایشن فرینکفرٹ کی جانب سے خوبصورت عید ملن کا اہتمام کیا گیا جس میڈ جرمنی بھر سے کمیونٹی افراد نے بھرپور شرکت کر کے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے، خصوصی طور پر خواتین اور بچوں کی شرکت نمایاں نظر آ رہی تھی۔کیونکہ یہ پروگرام صرف اور صرف بچوں، والدین اور خواتین کو مل بیٹھنے کا خوبصورت موقع فراہم کرتا ہے،اس پروگرام میں ہر کسی کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع بھی دیا جاتا ہے، سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا تھا، آم کھانے کا مقابلہ بھی کرایا گیا جس میں اسد احسن نے ایک منٹ میں دو آم کھانے پر آموں کی ایک پیٹی جیتی۔نظامت کے فرائضپاکستان ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری چوہدری محمد اعجاز نیبخوبی سرانجام دیئے، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،جس کی سعادت ننھے بچے اسد احسان نے حاصل کی جبکہ اس کی بہن مہنور احسن نے جرمن اور اردو زبان میں ترجمہ پیش کیا۔زہرہ راجپوت نے حمد باری تعالی پیش کی۔خالد محمود نے حمد باری تعالی پیش کی۔ پاکستانی ترانہ پیش کیا گیا جس کے لئے بچوں نے اسٹیج پر آ کر ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈیوں کو لہراتے ہوئے پڑھا اور خون کو گرما دیا۔وجیع الحسن جعفری، چوہدری محمد اعجاز، راجہ اظہر کیانی اور ممتاز سیال بھی قومی ترانہ کے لئے اسٹیج پر بچوں میں شامل تھے،چوہدری اعجاز کا کہنا تھا کہ بچوں کو اس تقریب میں ضرور لایا کریں ان کی تربیت بھی کریں کہ وہ پروگرام کا حصّہ بنیں ۔اسد احسن نے عید الاضحی کا مقصد کیا تھا اور ہے بیان کیا۔ چوہدری محمد صادق مرحوم کی اہلیہ محمودہ اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔عاصمہ فاروق کیانی نے اسلام اور فزکس۔ تخلیق پر لیکچر دیا جو بہت پسند کیا گیا۔آپ نے سا ئیکلوجی میں ماسٹر کیا ہوا ہے جبکہ بیچلر آف فزکس بھی کی ہوئی ہے۔نماز عصر ادا کی گئی۔تقریب کے دوسرے سیشن میں آتف عمران ڈار کا کہنا تھا کہ آپس میں پیار محبت بانٹیں نفرت کرنے کے لئے زندگی بہت مختصر ہے۔ انہوں نے ممتاز سیال اور کمیونٹی افراد کو خوش آمدید کہا، سید رضوان شاہ صاحب نے پاکستان ایسوسی ایشن کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسوسی ایشن پہلی تنظیم تھی جس کا پودا لگایا گیا تھا۔وجیع الحسن جعفری نے اپنا پیغام کچھ یوں دیا کہ سب کو خوش آمدید اور عید مبارک کہنا چاہوں گا،جس مطابقت سے آج ہم اکٹھے ہوئے ہیں وہ ہے عید الاضحی،عید الاضحی کا دن سنت ابراہیم کا درس دیتا ہے۔دنیاوی لالچ، خواہش اور نفس کو قربات کرنے کا درس دیتا ہے۔اللہ تعالی کی خوش نودگی کی خاطر اپناسب سے قیمتی جان و مال اللہ تعالی کے حضور میں قربان کر دینا چاہیئے۔ یہ دن ہمیں دوسروں کے لئے قربانی دینے کا درس دیتی ہے امت مسلمہ کو اخوت ورواداری کا سبق دیتی ہے۔ ابتدا حضرت اسمائیل نے کی اور انتہاامام حسینؑ نے کی۔ اظہر کیانی اسٹیج پر تشریف لائے انہوں نے آتف عمران ڈار کے ساتھ تمام کمیونٹی افراد کو خوش آمدید کہا،تین بچوں کے درمیان آم کھانے کا مقابلہ کیا گیا۔ سوال و جواب کا سیشن کیا گیا جس میں پبلک میں بیٹھے بچوں،نوجوانوں اور عمر رسیدہ مرد و خواتین سے سوال کئے گئے اور آم کی پیٹیاں تقسیم کی گئیں۔ بعد ازاں محمد ارشد مسیر نے لائف میوزک پیش کر کے خوب داد حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر کمیونٹی کی پاکستانی لذیز کھانوں سے تواضح کی گئی۔بچوں میں ٹافیاں بانٹی گئیں تا کہ کوئی بچہ خالی ہاتھ گھر نے جائے اس طرح یہ خوبصورت محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں