
۔،۔ 8 مئی کو فرینکفرٹ مائین تھال میں ہونے والے چیئرٹی ڈنر کی تیاریوں کی پہلی میٹنگ گذشتہ شام منعقد کی گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭ 8 مئی کو فرینکفرٹ مائین تھال میں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہونے والے چیئرٹی ڈنر کی آرگنائزگ کمیٹی کی اہم میٹنگ آفن باخ میں منعقد کی گئی جس میں۔ 8 مئی 2026 بروز جمعّہ کو فرینکفرٹ مائین تھال میں ہونے والے چیئرٹی ڈنر کی تیاریوں اور انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ میٹنگ میں ٭ محمد شعیب بٹ٭راجہ رزاق جرال ٭مزرا راسد نسیم ٭غلام شبیر گوندل ٭راجہ اظہر کیانی اور نذر حسین نے شرکت کی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آفن باخ/کشمیر۔ کورٹ، کشمیر یتیم ریلیف ٹرسٹ جس کی بنیاد چوہدری محمد اختر نے (اکیس سال) پہلے ٭سب سے بڑے غیر منافع بخش خیراتی ادارے ٭ کی بنیاد رکھی تھی، واضح رہے چیرٹی کسی ایک فیلڈ میں کام نہیں کر رہی ٭ یتیم بچوں کی کفالت ٭ان کی تعلیم ٭اسپتال ٭مساجد اور خاص طور پر نادار افراد کی کفالت کی اہم سرگرمیوں میں یتیموں کو امداد فراہم کرنے کے مقصد کے لئے فنڈ جمع کرنا ٭معذوری ٭آفات ٭ریسیکیو ٭ریلیف اور بحالی کا انتظام بھی شامل ہے۔ با اختیار صحت کی دیکھ بھال اور پراجیکٹس کی پائیداری بھی شامل ہیں۔ 8 مئی کو فرینکفرٹ مائین تھال میں چوہدری محمد اختر آپ کی عدالت میں پیش ہوں گے اور وہ آپ کو بتائیں گے کہ انہوں نے کیسے (سات سے آٹھ سو گھر) تعمیر کر کے خاندانوں کے حوالے کئے اور دنیا کے ہر خطے میں خاندانوں کو خوراک،ادویات اور خیمے فراہم کئے اور رمضان المبارک میں ہزاروں مستحق خاندانوں کو باعزت طریقہ سے مہینہ بھر کا راشن مہیا کیا۔ پاکستان میں خصوصی افراد کو وہیل چیئر پروگرام کے تحت ہزاروں افراد کو بغیر سہارے کے نقل و حرکت کر نے کے قابل بنایا، وومین اینڈ پاورمنٹ کے سلسلہ میں خواتین کو سلائی مشینیں مہیا کی گئیں۔ یہ سب آپ کو (آٹھ مئی) چوہدری محمد اختر آپ کی عدالت میں پیش ہو کر بتائیں گے۔ اکیس سالہ خدمات کے بعد ان کا سب سے بڑا پراجیکٹ (کورٹ۔ جنرل ہاسپیٹل۔خیراتی اسپتال) ہے جس کا کام تو شروع ہو چکا ہے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے (آٹھ مئی) کو چیئرٹی ڈنر میں جرمنی میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی سے بھرپور شرکت متوقع ہے،پروگرام کی مکمل تفصیل انشا اللہ عنقریب آپ سے شیئر کی جائے گی اس امید کے ساتھ کہ آپ پراجیکٹ (کورٹ۔ جنرل ہاسپیٹل۔خیراتی اسپتال) کے چیئرٹی ڈنر میں تشریف لائیں گے اور دل کھول کر اپنے عطیات پیش کریں گے۔



organizing committee