۔،۔ غزہ جنگ کے مخالف یونیورسٹی طالبعلم محمود خلیل کی امریکہ بدریغیر آئینی قرار۔نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ غزہ جنگ کے مخالف یونیورسٹی طالبعلم محمود خلیل کی امریکہ بدریغیر آئینی قرار۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ غزہ جنگ کے مخالف یونیورسٹی طالبعلم محمود خلیل کی امریکہ بدریغیر آئینی قرار۔نذر حسین۔،۔

٭نیو جرسی میں قائم عدالت کے جج کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم کی ملک بدری کا فیصلہ غیر آئینی ہے،یہ حکم بدھ کے روز ڈسٹرکٹ جج مائیکل فاربیارز نے جاری کیا ہے، تاہم جج نے کاروائی اگلے بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں بدھ کو مزید احکامات جاری کریں گے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کولمبیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیو جرسی میں قائم عدالت کے جج کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم کی ملک بدری کا فیصلہ غیر آئینی ہے،یہ حکم بدھ کے روز ڈسٹرکٹ جج مائیکل فاربیارز نے جاری کیا ہے، تاہم جج نے کاروائی اگلے بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں بدھ کو مزید احکامات جاری کریں گے،محمود خلیل کو (آٹھ) مارچ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب امریکی محکمہ خارجہ نے اس کا گرین کارڈ منسوخ کر دیا۔ وفای ججوں نے حالیہ دنوں میں کولمبیا یونیورسٹی کے ایک فلسطینی طالب علم محسن مہدوی اور میسا چوسٹس یونیورسٹی میں ایک ترک طالب علم رومیسا اوزترک کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے انہیں امیگریشن حکام نے حراست میں لیا تھا۔ واضح رہے ابھی تک تقریباََ پچپن ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں یلسطینی مندوب اسرائیل کے وحشیانہ حملے، امداد کی بندش سے ہزاروں بچوں کی شہادت اور ان کی ماوں کے غم کا بتاتے بتاتے رو پڑے، فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے شدید جذبات کے مالم میں غزہ کے خاندانوں کی المناک حقیقت بیان کرتے ہوئے آبدبدہ ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں