
۔،۔ دریائے نیکر کے کنارے ہائیڈ ل برگ میں 14 ویں عالمی فرشی شعری نشست ٭بیاد گوئٹے و اقبال ؒ٭۔ نذر حسین۔،۔
٭ سفیر پاکستان عزت ماّب ثقلین سیدہ کے زیر صدارت ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن جرمنی اور ارباب ادب انٹرنیشنل کے زیر اہتمام جرمنی کے شہر ہائیڈ لبرگ میں عالمی فرشی شعری نشست۔ بیاد گوئٹے و اقبال۔ کا خوبصورت انعقادجس میں ئیڈل برگ کی میئر محترمہ مارٹینا پفسیٹر مہمان خصوصی ہوں گیں۔ ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ دریائے نیکر کے کنارے ہائیڈ ل برگ میں 14 ویں عالمی فرشی شعری نشست ٭بیاد گوئٹے و اقبال ؒ کا انقاد کیا جائے گا، جسکی صدارت سفیر پاکستان عزت ماّب ثقلین سیدہ فرمائیں گیں جبکہ ہائیڈل برگ کی میئر محترمہ مارٹینا پفسیٹر مہمان خصوصی ہوں گیں، وسیم بٹ ممبر پارلیمنٹ سٹی کونسل ہائیڈل برگ اور پروفیسر ڈاکٹر ہنس ہرڈر، ہائیڈل برگ یونیورسٹی بھی خصوصی شرکت کریں گے، عالمی مشاعرہ اردو ادب کی ایک شاندار روایت ہے، جہاں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے نامور شعراء کرام ایک ہی اسٹیج پر جمع ہو کر اپنے فکر انگیز اور دل نشیں کلام سے سامعین کے دل موہ لیتے ہیں، ایسے ادبی اجتماعات نہ صرف شاعری کے فروغ کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کے درمیان محبت، احترام اور بھائی چارے کو بھی فروغ دیتے ہیں ٭ادب کے شائقین کے لئے ایک یادگار موقع۔ اردو زبان کی ترویج ادبی روابط کے استحکام اور عالمی سطح پر ثقافتی ہم آہنگی کو بھی فروغ دیتی ہے٭
