
۔،۔فرانسیسی پولیس کا منشیات کی تلاش میں چھاپہ،اس دوران پیکاسو کی چوری شدہ پینٹنگ برآمد۔ نذر حسین۔،۔
٭فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافات میں منشیات کی تلاش کے دوران فرانسیسی پولیس کے چاپوں کے دوران بابلو پیکاسو کی ایک چوری شدہ قیمتی نایاب پینٹنگ برآمد ہوئی۔آرٹ اور جرائم کا غیر متوقع ملاپ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فرانس/پیرس۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے، فرانسیسی شہر پیرس کے نواحی علاقے (Creteil) کے پراسیکیوٹر کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافات میں منشیات کی تلاش کے دوران فرانسیسی پولیس کے چاپوں کے دوران بابلو پیکاسو کی ایک چوری شدہ قیمتی نایاب پینٹنگ برآمد ہوئی۔آرٹ اور جرائم کا غیر متوقع ملاپ، یہ خبر کافی دلچسپ ہے کیونکہ اس میں دو بالکل مختلف دنیاوں کا ملاپ نظر آتا ہے، ایک منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کی تحقیقات کے دوران ہوئی۔ تلاشی کے دوران نہ صرف منشیات، بھنگ، لکثری اشیاء اور نقد رقم کے علاوہ پابلو پیکاسو کی پینٹنگ ملنا ظاہر کرتا ہے کہ قیمتی فن پارے بعض اوقات مجرمانہ سرگرمیوں میں بطور اثاثہ یم سرمایہ بھی استعمال ہوتے ہیں، ایسے آرٹ ورک اکثر چوری کے بعد بلیک مارکیٹ میں فروخت کئے جاتے ہیں یا خفیہ طور پر محفوظ رکھے جاتے ہیں۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ پینٹنگ اصلی ہے، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ کب اور کہاں سے چوری ہوئی تھی یا اس کی مالیت کیا ہے، جو یقیناََ لاکھوں یورو تک ہو سکتی ہے۔




