
۔،۔عید الفطر ایک بہت ہی خوشگوارموقع جو پوری دنیا میں مسلمانوں کو جوڑتا ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭عید الفطر شوال کا چاند نظر آنے کے بعد منائی جاتی ہے،شوال اسلامی کیلنڈر کا دسواں مہینہ ہے اور اس کا پہلا دن پوری دنیا میں مسلمان عید الفطر کے طور پر مناتے ہیں، زیادہ تر مساجد نے عید الفطر کے اعلانات شائع کر دیئے ہیں جبکہ اٹھارہ مارچ کو اپنی اپنی مساجد سے عید الفطر کے لئے ضرور رابطہ کی جیئے گا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے اختتام کی طرف رواں دواں ہے۔ عید الفطر ٭انیس 19 مارچ یا بیس 20 مارچ ٭ کو ادا کی جائے گی۔ کئی جگہوں پر اجتماعی عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔عید الفطر روزہ داروں کو اللہ تعالی کی طرف سے تحفے کے طور پر ملنے والی عید الفطر کا انتظار کر رہے ہیں۔ جمعرات کو روزہ رکھنے والے مسلمانوں کے تیس روزے ہوں گے کیونکہ اٹھارہ مارچ کو طلوع ہونے والا شوال کا چاند سورج غروب ہونے سے پہلے ہی غروب ہو جائے گا۔ جبکہ نیا چاند ایک نئی شروعات بلکہ سال میں جذباتی موڑ کی نشاندہی کرتا ہے۔کیونکہ اب کی بار بھی کچھ مساجد نے جمعرات کا روزہ زکھا تھا اور کچھ مساجد نے جمعہ کے روز رکھا تھا، اسی لئے توقع کی جاتی ہے کہ عید الفطر انیس یا بیس مارچ کو ادا کی جائے گی۔






