۔،۔ فلائٹ آپریشن کے دوران نامعلوم وجوعات کی بنا پرساکسن میں ہیلی کاپٹر کریش۔ نذر حسین۔،۔
٭ہیلی کاپٹر ساکسن کے گریما قصبہ کے قریب (دریائے مولدے) میں گر کر تباہ ہو گیا، وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ ہیلی کاپٹر (جرمن آرمی) کا تھا اور فلائٹ آپریشن میں اڑان پر تھا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ساکسن/گریما/دریائے مولدے۔ مقامف پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب (بنڈس ویئر آرمی) کا ایک ہیلی کاپٹر فلائٹ آپریشن میں اڑان پر تھا، نامعلوم وجوعات کی بنا پر دریائے مولدے میں گر کر تباہ ہو گیا، بنڈس ویئر نے فوراََ جائے حادثہ کو محفوظ کر لیا، رپورٹ کے مطابق چند افراد نے(تقریباََ ساڑھے گیارہ بجے) دریا میں ملبہ دیکھتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ پر مٹی کے تیل کی بڑی مقدار موجود تھی، تقریباََ پچاس فائر فائیٹرز اور ریسیکیو اہلکار موقع پر موجو ہیں، ہیلی کاپٹر دریا کے وسط میں ڈوبا پڑا ہے اس تک رسائی بھی مشکل مرحلہ ہے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق فی الحال ممکنہ ہلاکتوں یا زندہ بچ جانے والوں کے بارے میں کوئی تصدیق شدہ اطلاع نہیں ہے جبکہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کی تعداد ابھی تک زیر تفتیش ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کہا گیا تھا کہ جرمن مسلح افواج کا ہیلی کاپٹر تھا اور جرمن مسلح افواج کے ساتھ تربیتی پرواز پر تھا۔ جبکہ میڈیا کے مطابق یہ جرمن مسلح افواج کا ہیلی کاپٹر نہیں ہے؟