۔،۔ ایران اور امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ فوری جنگ بندی پر متفق٭شہباز شریف٭۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ ایران اور امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ فوری جنگ بندی پر متفق٭شہباز شریف٭۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ایران اور امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ فوری جنگ بندی پر متفق٭شہباز شریف٭۔ نذر حسین۔،۔

٭پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر لکھا کہ جنگ بندی میں لبنان سمیت دیگر علاقے بھی شامل ہیں اور یہ جنگ بندی فوری طور پر نافذ العمل ہے۔اگر چیپلی دیکھا جائے تو امریکا اور ایران بھی یہی چاہتے تھے تا کہ کسی کو شرمندگی نہ ہو؟٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسلام آباد/تہران/واشنگٹن۔ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت، ایران پر حملہ دونوں اتحادیوں نے ایران کو بھی عراق،لیبیا،فلسطین اور افغانستان سمجھ کر حملہ کر دیا تھا جو ایک ہڈی کی صورت میں دونوں کے گلے میں اٹک گئی تھی، جس ہڈی کو نکالنے کا کردار پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ میں اس دانشمندانہ اقدام کا گرمجوشی سے خیر مقدم کرتا ہوں اور دونوں ممالک کی قیادت کا تہہ دل سے مشکور ہوں، میں ان کے وفود کو جمعہ 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد آنے کی دعوت دیتا ہوں تا کہ تمام تنازعات کے حتمی حل کے لئے مزید مزاکرات کئے جا سکیں، ان کا مزید کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے غیر معمولی بصیرت اور سمجھداری کا مظاہرہ کیا ہے اور امن و استحکام کے فروغ کے لئے مثبت انداز میں رابطے میں رہے جس کے نتیجہ میں مزید خوشخبریاں شیئر کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ بات چیت دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ جنگ بندی اور طویل مدتی حل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں