۔،۔ خوشگوار نئے سال کی شام، وآتش بازی، اموات، سینکڑوں گرفتاریاں،ایک نوجوان ہاتھ کھو بیٹھا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ خوشگوار نئے سال کی شام، وآتش بازی، اموات، سینکڑوں گرفتاریاں،ایک نوجوان ہاتھ کھو بیٹھا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ خوشگوار نئے سال کی شام، وآتش بازی، اموات، سینکڑوں گرفتاریاں،ایک نوجوان ہاتھ کھو بیٹھا۔ نذر حسین۔،۔

٭پوری دنیا میں نئے سال کی گھنٹی بجنے میں چھبیس26 گھنٹے لگے، پوری دنیا میں سینکڑوں اموات۔ جرمنی میں نئے سال کی شام کیسے گزری۔ایک چھوٹا سا خلاصہ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ جرمنی میں سال کے آغاز می۔ آتش بازی، ہنگامی خدمات پر حملوں، آگ لگنے کی وجہ سے متعدد اموات اور زخمی ہوئے،گھریلو آتش بازی سے کم از کم دو افراد جاں بحپ، دارالحکومت میں سینکڑوں گرفتاریاں، جرمنی میں سب سے بڑی عوامی اوپن ایئر پارٹیاں ٭برانڈن برگ گیٹ٭ہیمبرگ کی بندرگاہ اور میونخ کے شہر میں دسیوں ہزار لوگوں نے پرامن طریقہ سے جشن منایا۔سوئس الپس کرانس مونٹاناما کے اعلی سکی ریزرورٹ میں آتشزدگی کی وجہ سے تقریباََ چالیس افراد موقع پر ہلاک بے شمار زخمی جن میں دسیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، بیل فیلڈ میں دو اٹھارہ سالہ نوجوان گھر میں بنائی جانے والی آتش بازی کے حادثات میں ہلاک ہو گئے۔ روس سٹوک کے قریب ایک تئیس سالہ نوجوان اس وقت اپنا بایاں ہاتھ کھو بیٹھا جب ایک پٹاخہ ہاتھ میں پھٹ گیا، لائیپ زگ میں ایک سولہ سالہ لڑکی کو غیر قانونی آتش بازی کی کوشش کے دوران ہاتھ پر شدید چوٹیں آئیں جبکہ سٹارنبرگ میں ایک چودہ سالہ بچے کو بھی ہاتھ میں چوٹیں آئیں جب اس نے اپنے ہاتھ سے راکٹ لانچ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق سیکسن انہالٹ میں ایک شخص نے اپنے ہاتھ میں پیش ورانہ درجے کے دو دھماکہ خیز میں سے ایک کو روشن کرنے کی کوشش کی جس سے دوسر بھی پھٹ گیا،اٹھائیس سالہ نوجوان کے ہاتھوں پر شدید چوٹیں آئیں، جرمنی سرحد کے قریب ہالینڈ کے شہر نجمگین میں ایک سولہ سالہ نوجوان پٹاخے کے حادثہ میں ہلاک ہو گیا۔ بوخم میں نئے سال کے موقع پر ایک اقارٹمنٹ کی عمارت میں دھماکہ ہوا، ملحقہ اپارٹمنٹ میں ایک ستر سالہ خاتون کو دوبارہ زندہ کرنا پڑ گیا بعنی فرسٹ ایڈ کے بعد خاتون نے دوبارہ سانس لی۔برلن اسپتال میں راتوں رات تیس مریضوں کی اطلاع موصول ہوئی جن کے ہاتھوں پر شدید چوٹیں آئی تھیں،جن میں سے بعض کی انگلیاں یا ہاتھ کے کچھ حصّوں کو کاٹنا پڑا، اسپتال کے عملہ کے مطابق افسوسناک بات یہ ہے کہ آٹھ ایسے بچے بھی سامل ہیں جن کی سنگین زخموں کی بنا پر ان کی زندگی ہمیشہ کے لئے بدل گئی ہے۔ ہالینڈ میں نئے سال کے موقع پر صورتحال مزید خراب رہی، اس سال آخری بار وہاں آتش بازی اور راکٹ چلانے کی اجازت دی گئی تھی، متعدد شدید زخمی جبکہ آتش بازی کی بنا پر دو اموات بھی پیش آئیں، واٹر کینن کا استعمال دو سو پچاس گرفتاریاں، کئی کاریں آگ کی لپیٹ میں جبکہ ایمسٹر ڈیم میں یادگار وونڈل چرج جل گیا۔کئی جگہوں پر پولیس اور ایمرجنسی سروسز کے خلاف تشدد جس میں پولیس افسران اور دیگر ایمرجنسی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعت موصول ہوئیں، رپورٹ کے مطابق پولیس کی بیسیوں گاڑیوں کو بے دردی سے تباہ و برباد کر دیا گیا، ہالنڈ میں ہنگامی ہاٹ لائن نئے سال کے موقع پر ملک بھر میں چھا گئی۔ جرمنی کے شہر برلن میں تقریباََ چار ہزار تین سو پولیس افسران ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے، آتش بازی سے متعلق درجنوں زخمی اور سینکڑوں عارضی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں پھر بھی پولیس رپورٹ کے مطابق برلن میں نئے سال کی شام پچھلے سالوں کی نسبت پر سکون تھی۔ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں دس پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ لائی پزگ میں پولیس پر ڈائریکٹ آتش بازی سے حملہ کیا گیا، پولیس اہلکاروں پر پٹاخے پھینکے گئے،جرمن ریڈ کراس کے صدر ہیرمان گروہ کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہمارے معاشرے کے حصّوں میں بڑھتی ہوئی بربریت ایک خوفناک صورتحال اختیار کر چکی ہے، فائر فائٹر شہروں میں متعدد بار آن ڈیوٹی تھے، نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں نئے سال کے موقع پر کئی چھتوں پر آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، ایک جلتے ہوئے درخت سے آگ کے شعلے گھر تک پہنچ گئے۔ چند عمارتیں جل کر راکھ ہو گئیں، ایرفورٹ میں کیتھیڈرل اسکوائر پر واقع ایک تاریخی عمارت کی چھت مفں لگی آگ دو ملحقہ مکانات تک پہنچ گئی۔نیو یار ک سٹی نے ٹائمز اسکوائرمیں روائیتی بال ڈراپ کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا،آدھی رات کو روشن گیند دنیا کے مشہور ٹائم اسکوائر میں اتری جس سے نئے سال کا آغاز ہوا۔ برازیل کے ساحلی شہر ریو ڈی جینیرو میں لاکھوں افراد نے آتش بازی اور موسیقی کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔ بین الاقوامی تاریخ کی لکیر پوری دنیا میں چھبیس گھنے میں منتقل ہو گئی۔پوری دنیا کو نئے سال میں داخلہونے میں کل چھبیس گھنٹے لگے، بین الاقوامی تاریخ کی لکیر کی دوسری طرف بحرالکاہل میں ساموا سے صرف دو سو بیس 220 کلو میٹر مشرق میں واقع امریکن ساموا، نےء سال کے استقبال کے لئے زمین پر آخری آباد جگہ تھی۔جرمنی کے بارہ گھنٹے بعد۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں