۔،۔ محمد رضا شاہ پہلوی کے بیٹے رضا پہلوی نے ایران کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ محمد رضا شاہ پہلوی کے بیٹے رضا پہلوی نے ایران کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ محمد رضا شاہ پہلوی کے بیٹے رضا پہلوی نے ایران کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭رضا پہلوی نے جرمنی اور یورپ سے تہران کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ان کے حامی ریخ سٹیگ کی عمارت کے سامنے مظاہرے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں،اس دوران ایک نوجوان نے ان کے اوپر ٹماٹر پھینک دیئے،پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ ایرانی اپوزیشن سیاست دان رضا پہلوی جو 1979 میں معزول کئے گئے رضا شاہ پہلوی کے بیٹے ہیں، نے جرمنی اور تمام یورپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تہران میں قیادت کے ساتھ سفارتی (امن و تصفیہ) پر انحصار نہ کریں، پینسٹھ سالہ بوڑھے نے برلن کے دورے کے درمیان پریس ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جابرانہ ریاستی آلات کے تئیں خوشامد کی کوئی بھی پالیسی بے معنی ہے،یہیوجہ ہے کے ان تمام سالوں میں کچھ نہیں ہوا، پریس کانفرنس کے بعد رضا پہلوی پر ایک نوجوان نے سرخ مائع (غالباََ) ٹماٹر کی چٹنی پھینکی جو اس کے مندھے اور گردن پر دکھائی دی جارہی تھی، پولیس نے مجرم کو اسی وقت حراست میں لے لیا، واضح رہے پہلوی کئی دہائیوں سے امریکا میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ اسلامی جمہوریہ میں بغاوت کے بعد سیاسی منتقلی رہنما کے طور پر خود کو پوزیشن میں لے چکے ہیں، تاہم حزب اختلاف کے اندر ان کے بہت سے ناقدین بھی ہیں، پولیس رپورٹ کے مطابق مائع حملہ کے بعد گرفتار ہونے والے شخص کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا، مظاہرے میں ایران میں اقتدار کی تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا، شیر اور سورج کے نشان والے بہت سے جھنڈے لہرائے گئے۔ واضح رہے اس دوران پہلوی کے مخالفین بھی سڑکوں پر نکل آئے، سینکڑوں مظاہرین برینڈن برگ گیٹ کے سامنے جمع ہو گئے جو اسلامی جمہوریہ کے جھنڈے لہرا رہے تھے جبکہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی مدمت کر رہے تھے ٭امریکا کو۔نسل کُشی کا بین الاقوامی مرکز٭کہا گیا۔ ایک پریس کانفرنس میں پہلوی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ سب سے اوپر بیٹھے جن کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں اقتدار میں نہ رہیں،جرمن حکومتی ارکان کے ساتھ کسی ملاقات کا منصوبہ نہیں تھا، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہاں اپنے لئے انتخابی مہم چلانے نہیں آیا ہوں، انہوں نے تہران میں حکومت کے ساتھ امریکی حکومت کے مذاکرات کی مغربی میں یا کوریج پر تنقید بھی کی جا رہی تھی، ایرانی عوام ٭نام نہاد ڈپلومیسی٭ یا جنگ بندی میں نہیں بلکہ آزادی اور اقتدار کی تبدیلی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔بنڈسٹاگ میں بائیں بازو کی پارٹی کی خارجہ پالیسی کے ترجمان کانسو اوزدیمیئر نے اس بات پر تنقید کی، انہوں نے کہا کہ ٭شاہ کا بیٹا زقابل بھروسہ جمہوریت پسند نہیں ہے، جبکہ وہ حقیقی جمہوری تجدید کے بجائے ٭بحالی طاقت کے ڈھانچے٭کی نمائندگی کرتا ہے۔ ایرانی معاشرے کے افراد پہلوی کو بھی تنقیدی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ کے اس کے والد رضا شاہ پہلوی نے بھی اپنے زمانہ میں (آہنی مٹھی) کے ساتھ حکومت کی تھی۔ یہ بھی واضح رہے کہ جرمنی میں بھی پہلوی خاندان کی تاریخ بھی سیاسی سے گہرا تعلق رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں