
۔،۔پاکستان ایسوسی ایشن فرینکفرٹ کے زیر اہتمام (کو وڈ 19) کے بعد پہلی بار ایک پروقار عید ملن پارٹی کا اہتمام عاتف عمران ڈار کے تعاون سے کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭پاکستان ایسوسی ایشن فرینکفرٹ کے زیر اہتمام (کو وڈ 19) کے بعد پہلی بار ایک پروقار عید ملن پارٹی کا اہتمام عاتف عمران ڈار کے تعاون سے کیا گیا، جس میں نہ صرف فرینکفرٹ بلکہ دور دراز علاقوں سے فیملیز نے بھر پور شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی قوم ایک زندہ قوم ہے،وہ اپنے تہوار منانا جانتی ہے، وہ اپنی ثقافت کی علمبردار ہے۔ خصوصی طور پر قائم مقام قونصل جنرل فہد الرحمان نے تقریب میں شرکت کی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پاکستان ایسوسی ایشن فرینکفرٹ کے زیر اہتمام (کو وڈ 19) کے بعد پہلی بار ایک پروقار عید ملن پارٹی کا اہتمام چوہدری محمد اعجاز نے کیا جبکہ عاتف عمران ڈار نے پاکستان ایسوسی ایشن سے مکمل تعاون سے کیا، جس میں نہ صرف فرینکفرٹ بلکہ دور دراز علاقوں سے فیملیز نے بھر پور شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی قوم ایک زندہ قوم ہے،وہ اپنے تہوار منانا جانتی ہے، وہ اپنی ثقافت کی علمبردار ہے۔ خصوصی طور پر قائم مقام قونصل جنرل فہد الرحمان، حافظ عبد الرحمان، راشد محمود غوری، سید جعفر حسین شاہ،سید رضوان شاہ اور شیراز گیلانی نے بھی تقریب میں شرکت کی، چوہدری محمد اعجاز جنرل سیکریٹری پاکستان ایسوسی ایشن نے تقریب کی نقابت کرتے ہوئے شرکاء تقریب کو خوش آمدید کہا۔ حافظ عبد الرحمان نے تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا باقا ئدہ آغاز کیا۔ پھر آزان ہوئی خواتین و حضرات نے نماز مغرب ادا کی جس کے بعد پروگرام کا آغاز دوبارہ کیا گیا، قومی ترانہ پیش کرنے کے لئے تمام بچے اسٹیج پر تشریف لائے جبکہ قونصل جنرل فہد الرحمان اور حافظ عبد الرحمان نے بھی بچوں کے ساتھ یک زبان ہو کر اپنا قومی ترانہ گایا،ترانہ کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ کے قونصل جنرل فہد الرحمان نے کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری مخمد اعجاز کی رہنمائی میں اتنا پیارا ایونٹ ہو رہا ہے، مچھے تو اتنی بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کو دیکھ کر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے،پاکستانی رنگ،پاکستانی جھنڈیاں،اور انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کیا، جس پر چوہدری اعجاز نے ان کا دلی شکریہ ادا کیا، چوہدری صادق فنانس سیکریٹری پاکستان ایسوسی ایشن کی بیوہ نے مختصر خطاب کیا، ایک بچی نے تلاوت پیش کی، اس طرح آہستہآہستہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا، خواتین اور حضرات کے علیحدہ علیحہ بفٹ لگایا گیا تھا، کمیونٹی کے افراد کی پاکستانی لذیز کھانوں سے تواضع کی گئی، کمیونٹی افراد دیر تک ایک دوسرے کے ساتھ گپ شپ لگاتے رہے اس طرح رات گئے پروگرام ختم ہوا۔ عاطف عمران ڈار نے اپنے میسج میں کہا کہ 1981 سے میرے والد صاحب جو چوہدری محمد اعجاز (انکل) کے گہرے دوست ہیں اکٹھے اسکول کالج میں پڑھے ہیں، پچھلے تقریباََ دس سال سے چارج میں نے سنبھالا ہوا ہے۔ قچھلے چند سالوں سے کویڈ انیس کی وجہ سے فنکشن بند کر دیئے گئے تھے جس کے بعد اس بار پہلی دفعہ ہم نے بزم افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا، انکل اعجاز نے کہا کہ ہم پاکستان ایسوسی ایشن کی طرف سے عید ملن کا پروگرام کروانا چاہتے ہیں تو عاطف ڈار نے ویلکم کیا اس طرح آج کا پروگرام کروایا گیا، چوہدری اعجاز کا کہنا تھا کہ عاطف عمران ڈار نے مشکل وقت میں ہمارا ہاتھ تھاما اور یہ فنکشن کروایا اب انشا اللہ ہمیشہ کی طرح ہر سال یہ ایونٹ کروایا جائے گا۔




























