۔،۔ جرمنی کے شہر کیلک ہائیم میں ساٹھ سالہ شخص نے اٹھاون سالہ بیوی کو سر عام قتل کر ڈالا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جرمنی کے شہر کیلک ہائیم میں ساٹھ سالہ شخص نے اٹھاون سالہ بیوی کو سر عام قتل کر ڈالا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر کیلک ہائیم میں ساٹھ سالہ شخص نے اٹھاون سالہ بیوی کو سر عام قتل کر ڈالا۔ نذر حسین۔،۔

٭منگل کی شام ایک اٹھاون سالہ خاتون کو سر عام وحشیانہ حملہ کر کے قتل کر ڈالا، ایکس خاوند کئی بار دھمکیاں دے چکا تھا کہ طلاق کے بعد وہ ایکس بیوی کو قتل کر دے گا۔جس پر عمل کرتے ہوئے خنجر کے تیس وار کرنے کے بعد اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کیلک ہائیم مائن ٹاونس۔ مقامی پولیس، عینی شواہدین اور سرکاری وکیل کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شام کو سر عام پیش آیا، جہاں مارکیٹ پلاٹس پر ایکس خاوند نے نہتی خاتون پر خنجر سے حملہ کر دیا، سرکاری وکیل کے مطابق خاتون کے جسم پر تیس خنجر کے نشان پائے گئے جس کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی، رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے شخص پر قابو پا کر پولیس کو اطلاع دی جس پر اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا، پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطاابق ملزم اور متاثرہ کی شادی پینتیس سال پہلے 1991 میں ہوئی تھی خاتون نے ایک سال قبل طلاق دائر کر دی تھی جس پر ملزم نے بار بار قتل کی دھمکی دیتے ہوئے کئی بار کہا کہ وہ ایسا ہونے پر اپنی بیوی کو جان سے مار دے گا، پولیس نے خاتون کی حفاظت کی مدد پیش کی جس پر خاتون نے ان کی پیشکش سے انکار کر دیا، اس کے بعد اچانک خاتون اس شخص کو اپنی ازدواجی گھر میں واپس لے گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں