
۔،۔ 25جون بروز جمعرات بعد نماز عصر سالانہ جلسہ شہداء کربلا کا انعقاد۔ نذر حسین۔،۔
٭ادارہ پاک دارالسلام فرینکفرٹ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی سالانہ جلسہ شہداء کربلا 25جون بروز جمعرات بعد نماز عصر منعقد کیا جائے گا،اس بابرکت اجتماع کا مقصد واقعہ کربلا کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنا اور اس کے پیغام کو عام کرنا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ادارہ پاک دارالسلام فرینکفرٹ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی سالانہ جلسہ شہداء کربلا 25جون بروز جمعرات بعد نماز عصر منعقد کیا جائے گا،اس بابرکت اجتماع کا مقصد واقعہ کربلا کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنا اور اس کے پیغام کو عام کرنا ہے، تقریب میں یورپ بھر سے معزز شخصیات اور عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے، اس موقع پر معروف مذہبی اسکالر ، عبد الطیف چشتی الازہری جو کہ الکرم فرینڈز یورپ کے مرکزی صدر بھی ہیں، خصوصی خطاب فرمائیں گے، وہ واقعہ کربلا کے تاریخی، روحانی اور اصلاحی پہلووُں پر روشنی ڈالیں گے، محفل کی روحانی فضا کو مزید معطر کرنے کے لئے ممتاز نعت خواں محمد صدیق مصطفائی خصوصی نعت شریف پیش کریں گے، جس سے حاضرین کے دل عشق رسولﷺ اور اہل بیت ؓ کی محبت سے سرشار ہو جائیں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ اجتماع نہ صرف شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ نئی نسل کو صبر، استقامت اور حق کے لئے ڈٹ جانے کا درس بھی دیتا ہے، انہوں نے تمام اہل اسلام سے شرکت کی اپیل کی ہے کہ وہ خود بھی آئیں اور اپنے اہل خانہ و احباب کو بھی اس بابرکت محفل میں شرکت کی دعوت دیں، یہ روحانی اجتماع یقیناََ ایمان کو تازگی بخشنے اور قربانی و وفا کے قیغام کو اجاگر کرنے کا ایک بہترین موقع ثابت ہو گا۔
