۔،۔ برمشے کی ایک رہائشی عمارت سے گولیوں کی آوازیں،خصوصی دستوں کی آمد شک کی تصدیق۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ برمشے کی ایک رہائشی عمارت سے گولیوں کی آوازیں،خصوصی دستوں کی آمد شک کی تصدیق۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ برمشے کی ایک رہائشی عمارت سے گولیوں کی آوازیں،خصوصی دستوں کی آمد شک کی تصدیق۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمنی کے شہر برامشے کی ایک رہائشی عمارت سے گولیوں کی آوازیں سننے پر ایمرجنسی سروسز نے علاقہ کو محفوظ بنایا۔خصوصی دستے گھر میں داخل ہوئے تو شک کی تصدیق ہو گئی ۔دو ہلاک۔ ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیدر سیکسن/اوسنا بروک۔ مقامی پولیس رپورٹ اور میڈیا کے مطابق اوسنا بروک کے شمال میں نیدر سیکسن کے برامشے میں ایک رہائشی عمارت میں دو افراد جان لیوا زخمی ہوئے، ایمرجنسی سروسز نے ایک چھیاسی سالہ شخص کو بے جان پایا، ایک باسٹھ سالہ خاتون ابتدائی طور پر جان لیوا زخموں کے ساتھ پائی گئی تھی جیکہ خاتون کو بچانے کی تمام تر کوششیں ناکام رہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون نے جائے وقوعہ پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ تفتیش کاروں نے شواہد حاصل کرنے کے لئے گھر کی تلاشی لی جہاں سے انہیں ایک آتشیں اسلحہ ملا، تفتیش کاروں کے مطابق دوپہر کے قریب ایک ہنگامی کال میں بتایا گیا کہ رہائشی عمارت سے گولیوں اور چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں جس پر پولیس افسران کی ایک بھاری نفری کو روانہ کیا گیا، ہنگامی جواب دہندگان نے ابتدائی طور پر علاقہ کو محفوظ بنایا اور اس بات کی تصدیق کی کہ عوام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں