۔،۔ وزیر برائے اقتصادی امور کی کار کا خوفناک حادثہ،کار الٹ گئی۔نذر حسین۔،۔
٭کار کا ڈرائیور اور مسافر شدید زخمی، انہیں ریسیکیو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ روسٹوک یونیورسٹی اسپتال پہنچایا گیا جبکہ اکسٹھ سالہ ٹرک ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، وزیر کی حفاظتی گاڑی اصل میں بائیں لین میں سائٹ کو محفوظ رکھے ہوئے تھی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روسٹہک۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق (اوسٹ سی اخبار) نے سب سے پہلے حادثہ کی خبر شائع کی، رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ (اے بیس) پر پیش آیا جس میں کار کا ڈرائیور اور مسافر شدید زخمی، انہیں ریسیکیو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ روسٹوک یونیورسٹی اسپتال پہنچایا گیا، وہ اسپتال میں ہیں جبکہ ہوش و حواس میں ہیں اور اپنے دفتر سے رابطہ میں ہیں جبکہ اکسٹھ سالہ ٹرک ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، وزیر کی حفاظتی گاڑی اصل میں بائیں لین میں سائٹ کو محفوظ رکھے ہوئے تھی،یہ حادثہ صبح ابک ٹرک اور کار کے درمیان پیش آیا، پولیس رپورٹ کے مطابق نقصان کا تخمینہ ایک لاکھ پینتیس ہزار یورو سے زیادہ ہے۔ حادثہ کی وجہ ابھی تک مکمل نہیں ہوئی تحقیقات جاری ہیں، ایس پی ڈی کے صدر مینویلا شوویسیگ نے اپنے وزیر کے حادثہ کے بعد صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، اس خبر نے مجھے اور ریاستی حکومت کو سخت متاثر کیا ہے، وہ فون پر بلینک کے ساتھ مختصر بات کرنے میں کامیاب رہی۔ میں وولف گینگ بلینک اور حادثہ میں ملوث دیگر تمام افراد کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کے لثے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ صحت اولین ترجیح ہے۔

