
۔،۔ جرمنی کے شہر ڈوٹمُنڈ میں بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین سید قمر رضا چیئرمین کے اعزاز میں زبیر خان ایڈووکیٹ کی طرف سے افطار ڈنر کا پرتکلف اہتمام۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمنی کے شہر ڈوٹمُنڈ میں (اُو۔پی۔ایف۔اُورسیز پاکستانیز فاونڈیشن) بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین سید قمر رضا چیئرمین کے اعزاز میں پی او اے ایف یورپ کے سینئر نائب صدر زبیر خان ایڈووکیٹ نے ایک پرتکلف رمضان افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں سفارتخانہ پاکستان برلن سے محمد رمان احمد ڈپٹی ہیڈ آف مشن، علی شاہد فرسٹ سیکریٹری خصوصی شرکت کی، فرینکفرٹ سے رحمان فہد اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر آمنہ نعیم نے بھی خصوصی شرکت کی،لیونن کی میئر مارٹینا فورسٹر ٹوئٹنز برگ کو بھی تالیوں کی گونج میں خوش آمدید کہا گیا۔ افطار ڈنر میں نہ صرف جرمنی جبکہ دوسرے ممالک سے بھی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کے محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈورٹمنڈ۔جرمنی کے شہر ڈوٹمُنڈ میں (اُو۔پی۔ایف۔اُورسیز پاکستانیز فاونڈیشن) بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین سید قمر رضا چیئرمین کے اعزاز میں پی او اے ایف یورپ کے سینئر نائب صدر زبیر خان ایڈووکیٹ نے ایک پرتکلف رمضان افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں سفارتخانہ پاکستان برلن سے محمد رمان احمد ڈپٹی ہیڈ آف مشن، علی شاہد فرسٹ سیکریٹری خصوصی شرکت کی، فرینکفرٹ سے رحمان فہد اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر آمنہ نعیم نے بھی خصوصی شرکت کی،لیونن کی میئر مارٹینا فورسٹر ٹوئٹنز برگ کو بھی تالیوں کی گونج میں خوش آمدید کہا گیا۔ افطار ڈنر میں نہ صرف جرمنی جبکہ اسپین اور دوسرے ممالک سے بھی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا۔محفل کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر تسنیم سعید نے پیشہ ورانہ طریقہ سے ادا کئے، سید قمر رضاء،محمد رمان علی شاہد، رحمان فہد، آمنہ نعیم کو تالیوں کی گونج میں خوش آمدید کہا۔ تلاوت کے بعد نعت رسول مقبولﷺ پیش کی گئی۔زبیر خان ایڈووکیٹ نے جرمن اور اردو زبان میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے چند مسائل ہیں جس کے لئے ہم سید قمر رضاء سے امید قائم رکھے ہوئے ہیں جس میں خصوصی طور پر پی۔آئی۔اے کی فلائٹ تھی کا ذکر خیر بھی کیا، اور تیار کردہ لسٹ سید قمر رضاء کو پیش کر دی،۔اعجاز حسین پیارا نے اپنے خطاب میں مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان سیدہ ثقلین کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ابھی تک کئی اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ مافیا جائیدادوں پر قبضہ کرتی دکھائی دے رہی ہے، اور ان کا کہنا تھا کہ خدا را کم از کم ایک ہینڈی تو اوورسیز پاکستانیوں کو الاوڈ کریں جو کہ ان کے ذاتی استعمال میں آتی ہے۔لیونن کی میئر مارٹینا فورسٹر ٹوئٹنز برگ نے منتظمین کاد عوت پر شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہاس سال مسلمانوں اور عیسائیوں کا فاسٹ ٹائم ایک ساتھ سٹارٹ ہوا ہے۔سید قمر رضاء نے اسٹیج پر آ کر منتظمین اور شرکاء محفل کا شکریہ اجا کیا، ان کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں۔دوہری شہریت بھی میرے ہاتھ میں نہیں تھی جبکہ روزانہ کی کاروائی میں اور یاد دہائی میں کاروان چلتا رہا اور آخر کار اس مسئلہ کا حل ہو گیا، وہ لوگ جنہوں نے دوہری شہریت لے لی ہے عنقریب اس مسئلہ کا بھی حل سننے کو ملے گا، اس کے علاوہ میری کوشش ہوتی ہے کہ آپ کے مسائل پر نظر ثانی کی جائے اور جلد سے جلد ایسے مسائل کو حل کیا جا سکے یقین جانیئے آپ حقیقت میں پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں گذشتہ سالوں میں تقریباََ قانونی طریقہ سے انتالیس بلین ڈالر بھیجے گئے ہیں جس کی تعداد میں دن بدن اضافہ دکھائی دیا جا رہا ہے، جو ملکی معیشت کے لئے ایک اہم لائف لائن کے طور پر کام کرتا ہے۔ افطاری کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے اپنا خطاب مختصر کرتے ہوئے اجازت چاہتے ہوئے جاتے جاتے اپنا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرے ہاتھ میں ڈائریکٹ کچھ بھی نہیں،لیکن آپ کی قوت(آپ سرمایہ افتخار)ہیں، ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جتنا ہو سکے اپنی رقم کو قانونی طریقہ سے ٹرانسفر کریں تا کہ ہم آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔









































































































