
-,-بلال اشرف اپل اور حسن ایاز بوستان کی پرتگال آمد پر شاندار استقبال” واجد قریشیؔ-,-
*لسبن (پرتگال): صدر منہاج یورپین کونسل بلال اپل اور جنرل سیکرٹری منہاج یورپین کونسل حسن بوستان سیرت النبی ﷺ و امنِ عالم کانفرنس میں شرکت کے سلسلہ میں پرتگال پہنچے، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب فرمائیں گے*
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ /پرتگال -لسبن ایئرپورٹ پر منہاج القرآن پرتگال کی انتظامیہ اور کارکنان نے صدر بلال اپل اور جنرل سیکرٹری حسن بوستان کا نہایت عقیدت و محبت، جوش و خروش اور والہانہ انداز میں شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر نائب صدر منہاج القرآن پرتگال اظہر محمود، سینیئر نائب صدر حافظ غلام دستگیر، سیکٹری انفارمیشن غضنفر نذیر، اور قاسم نظیر ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پرتگال نے خصوصی طور پر صدر یورپین کونسل اور جنرل سیکرٹری کو پھول پیش کیے اور ان سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا بھرپور اظہار کیا۔یاد رہے، صدر منہاج یورپین کونسل بلال اپل اور جنرل سیکرٹری حسن بوستان کی آمد کا مقصد سیرت النبی ﷺ و امنِ عالم کانفرنس میں شرکت کے ساتھ ساتھ پرتگال میں منہاج القرآن کے پروگرامز کی نگرانی اور انتظامی امور کی رہنمائی بھی ہے۔ یہ کانفرنس 29 مارچ بروز اتوار بعد از نماز عصر اسلامک سینٹر لسبن میں منعقد ہوگی اور عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانیت کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم موقع ثابت ہوگی۔