۔،۔گشتی پولیس نے جعلی لائسنس پلیٹ  دیکھتے ہی گاڑی کا تعاقب کیا جو بعد میں خطرناک ریس میں تبدیل ہو گیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔گشتی پولیس نے جعلی لائسنس پلیٹ دیکھتے ہی گاڑی کا تعاقب کیا جو بعد میں خطرناک ریس میں تبدیل ہو گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔گشتی پولیس نے جعلی لائسنس پلیٹ دیکھتے ہی گاڑی کا تعاقب کیا جو بعد میں خطرناک ریس میں تبدیل ہو گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭صبح سوا دس کے قریب گشتی پولیس نے سوزوکی کار کو دیکھا،لائسنس پلیٹ ایک (بی ایم ڈبلیو)موٹر سائیکل کی تھی، ایک گاڑی کو روکنے کے لئے کئی گشتی کاروں نے حصہ لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایکن ہائیم۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گشتی پولیس نے (اے 66) پر ایک سوزوکی گاڑی دیکھی جس کی نمبر پلیٹ ایک (بی ایم ڈبلیو)موٹر سائیکل کی تھی، گشتی پولیس کی گاڑی نے تعاقب کرنے کا فیصلہ کیا ہی تھا کہ سوزوکی نے رفتار تیز کر کے بہت بڑی خلا چھوڑ دی، تعاقب یا ریس چھیاسٹھ (بی ایم ڈبلیو)موٹر سائیکل کی تھی سے ہوتی ہوئی چھ سو اکسٹھ661 تک جا پہنچی، اتٹر چینج ہیڈرن ہائیم کے قریب اضافی گشتی کاروں نے سوزوکی ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی، پینتیس سالہ ڈرائیور نے درمیانی رکاوٹ سے پہلے باہر جانے کا سوچ لیا، سوزوکی ڈرائیور نے ہوگل اسٹریٹ کا رُخ کیا، وہاں بھی گشتی پولیس کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر (یُو) ٹرن لیا، جس کی وجہ سے گاڑی اس سے بے قابو ہو کر گھاس والے علاقہ میں جا گھسی، حالات کو دیکھتے ہوئے پینتیس سالہ ڈرائیور نے اپنی گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی، بے شمار پولیس اہلکاروں نے اس کا تعاقب کیا جبکہ تھوڑی ہی دیر بعد اسے گرفتار کر لیا گیا، مزید تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ سوزوکی کی آخری رجسٹریشن دو سال قبل کی تھی، پولیس افسران کو گاڑی کے اندر سے مختلف الکوحل والے مشروبات اور تھوڑی مقدار میں منشیات بھی ملیں، آیا ڈرائیور شراب کے نشے میں تھا یا منشیات کے زیر اثر تھا یہ مزید تفتیش کا موضوع ہے،خون کا نمونہ لے لیا گیا ہے اور تفتش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں