۔،۔ اس وقت پوری دنیا میں ایک بات کا چرچا ہے۔ویلڈن پاکستان، شاباش پاکستان۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ اس وقت پوری دنیا میں ایک بات کا چرچا ہے۔ویلڈن پاکستان، شاباش پاکستان۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اس وقت پوری دنیا میں ایک بات کا چرچا ہے۔ویلڈن پاکستان، شاباش پاکستان۔ نذر حسین۔،۔

٭پوری دنیا میں ایک ہی نام کی گونج سنائی دی جا رہی ہے اور وہ ہے پاکستان، سوشل میڈیا ہو یا یو ٹیوبر سب کا کہنا ہے کہ اقران اور امریکا کی جنگ خطرناک مرحلہ میں داخل ہو چکی تھی، اس موقع پر پاکستان کی قیادت نے میدان جنگ میں اتر کر اپنا کردار ظاہر کیا اس طرح سے پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتکاری کے چرچے جو کل بروز ہفتہ شروع کئے جائیں گے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسلام آباد/واشنگٹن/تہران۔ یورپ جیسی سرزمین پر بھی ایک ہی نام کا ڈنکا سنائی دے رہا ہے، اور وہ ہے پاکستان، پاکستان دنیا کے نقشہ پر ابھر کر ثالثی کردار ادا کرنے میں سب سے آگے تھا شہباز شریف نے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لاتے ہوئے دن رات ایک کر کے دونوں ممالک میں صلح کروانے کی کوشش میں کامیاب ہو گئے، جمعہ کے روز خصوصی طور پر دونوں ممالک قیام امن کے لئے بات چیت کرنے کے لئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں،چالیس دن کی اس جنگ میں بلین ڈالرز خرچ کر دیئے گئے اور وہ بھی بارود کی صورت میں اور انسانی جانوں کی قربانی دے کر۔ واضح رہے گلف ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا،رپورٹ کے مطابق ملینز آف ڈالرز کے راڈار بھی تباہ کر دیئے گئے،۔نقصان کا تخمینہ تو نہیں لگایا جا سکتا جبکہ تقریباََ ایک کھرب ڈالرز کا نقصان ہوا، سیز فائر کے لئے پاکستان کو سراہا جا رہا ہے، پیس میکر کے طور پر یوں کہنا درست ہو گا کہ پوری دنیا میں اس وقت پاکستان کا نام بڑی عزت و احترام سے لیا جا رہا ہے،بطور پاکستانی اوورسیز پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے کیونکہ دنیا بھر میں پاکستان کی تعریف ہورہی ہے۔تہران کی گلیوں اور شاہراہوں پر پاکستان کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، ریلیوں میں شکریہ پاکستان کے نعرے گونج رہے ہیں، پاکستان نام ہے اعتماد کا جو کہ پاکستان نے کمایا ہے، پاکستان کے اندر بسنے والے شر پسند اس کو مختلف رنگ دینے میں لگے ہیں اور ہر کسی کو اس بات کا علم ہے کہ وہ کون لوگ ہیں، جو صرف اور صرف اپنا مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔وہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان خلیج بڑھانا چاہتے ہیں۔ میڈیا پر دیکھا جا سکتا ہے کہ (ایکس) پر وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان ٹاپ ٹرینڈ بن گیا چند گھنٹوں میں (نوے لاکھ) افراد نے وزیر اعظم کی پوسٹ دیکھی، عالمی سطح پر وزیر اعظم اور عاصم منیر کی کوششوں کو پذیرائی مل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں