۔،۔ فرینکفر ٹ روڈل ہائیم میں نشے میں دھت عورت حملہ کے بعد گرفتار۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ فرینکفر ٹ روڈل ہائیم میں نشے میں دھت عورت حملہ کے بعد گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفر ٹ روڈل ہائیم میں نشے میں دھت عورت حملہ کے بعد گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭نشے میں دھت تینتالیس سالہ خاتون نے دن دہاڑے اپنے جاننے والے شخص کو شیشے کی بوتل سے سر پر مار کر دھمکیاں دیں اور زخمی کر دیا، پولیس کے پہنچنے پر اہلکاروں کے منہ پر تھوک دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ فرینکفرٹ سے منسلک روڈل ہائیم کے علاقہ میں نشے میں دھت تینتالیس سالہ خاتون نے نامعلوم وجوعات کی بنا پر اپنے جاننے والے (تریپن سالہ) شخص جو کہ روڈل ہائیم ٹرین اسٹیشن پر بس اسٹاپ پر بس کا انتظار کر رہا تھا کے سر پر بوتل سے حملہ کیا اور ساتھ ساتھ دھمکیاں بھی دے رہی تھی، متاثرہ شخص کو زخم آئے، جیسے ہی ایمبولینس جائے واردات پر پہنچی اس کو دیکھتے ہی خاتون وہاں سے بھاگ گئی، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر جب اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی، جب وہ خاتون کو پولیس کی گاڑی میں بٹھانا چاہتے تھے تو خاتون نے ان کے منہ پر تھوکا، پولیس نے متاثرہ کو ایمبو لینس کے ذریعہ قریبی اسپتال روانہ کر دیا، خاتون کے خون میں الکحول کا لیول بہت زیادہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں