
۔،۔ لوزیانہ میں فائرنگ۔8 بچے ہلاک۔ہلاک شدگان کی عمریں ایک سے چودہ سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ نذر حسین۔،۔
٭اتوار کی صبح تقریباََ چھ بجے امریکی ریاست لوزیانہ میں گھریلو جھگڑے کی بنا پر فائرنگ ایک سالہ بچے سمیت آٹھ بچوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ قاتل سمیت کل دس افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/لوزیانہ/شریو پورٹ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح تقریباََ چھ بجے امریکی ریاست لوزیانہ میں گھریلو جھگڑے کی بنا پر فائرنگ ایک سالہ بچے سمیت آٹھ بچوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ قاتل سمیت کل دس افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا،رپورٹ کے مطابق حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کچھ بچے مشتبہ بندوق بردار سے تعلق رکھنے والے تھے، حکام کے مطابق وہ ابھی تک واقعات کی ترتیب کو ایک ساتھ جوڑنے کی کوشش میں ہیں،حملہ کے بعد مشتبہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے اسے بو سیئر سٹی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا، پولیس شواہد اکٹھے کر رہی ہے حملے کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہیں تحقیقات جاری ہیں۔،واضح رہے فائرنگ کر کے آٹھ بچوں کو قتل کرنے والے کے اپنے سات بچے بھی شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق فائرنگ میں دو خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں جن میں حملہ آور کی بیوی اور بچوں کی ماں بھی شامل ہے۔




