
۔،۔ اتوار کی صبح 03:30 بجے فرینکفرٹ کونسٹابلر واخے پر چار افراد نے حملہ کر کے دو افراد کوزخمی کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ شہر کے بیچوں بیچ چار افراد نے دو افراد پر حملہ کر کے زخمی کر دیا، بعد ازاں چاروں کو گشتی پولیس نے گرفنار کر لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کونسٹابلر واخے۔ موجودہ معلومات کے مطابق تقریباََ اتوار کی صبح 03:30 بجے بجے پینتیس سالہ شخص اپنے اکتیس سالہ دوست کے انتظار میں کھڑا تھا، جب موئخر الذکر پہنچے دونوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا، اسی وقت ایک اکیس سالہ نوجوان نمودار ہوا اور دونوں کو توہین آمیز الفاظ سے ان کی توہین کی، نامولوم وجوعات کی بنا پر چار دیگر افراد کے ساتھ مل کر ان پر حملہ کر دیا، حملہ کے بعد پانچ افراد کا گروپ موقع سے شاپنگ اسٹریٹ کی طرف فرار ہو گیا، رپورٹ ہونے پر گشتی پولیس نے کچھ ہی دیر گروپ کے پانچوں افراد کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن لے گئے، پینتیس اور اکتیس سالہ کا جائے وقوعہ پر ہی علاج کر کے چھوڑ دیا گیا، رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ کف خصوصی پولیس یونٹ نے گروپ کے افراد سے تفتیش شروع کر دی جس کی عمریں (سترہ اور اکیس سال) کے درمیان ہیں۔


