
۔،۔ پاکستان تحریک انصاف جرمنی میں انٹر پارٹی الیکشن میں کیپٹن پینل کی جیت۔ نذر حسین۔،۔
٭واضح رہے مذکورہ پینل کو بلا مقابلہ فاتح قرار دیا گیا ہے۔تین پینل ایک (جنون پینل) دوسرا (حقیقی آزادی پینل) اور تیسرا پینل تھا (کیپٹن پینل) جنون پینل کیپٹن پینل کے حق میں دست بردار ہو گیا، حقیقی آزادی پینل بھی الیکشن سے دست بردار ہونے کی بنا پر۔پی ٹی آئی الیکشن کمیشن فار اوورسیز چیپٹر کے باقاعدہ طور پر اعلان کے مطابق کیپٹن پینل بلا مقابلہ قاتح قرار دے دیا گیا ٭
شان پاکستان جرمنی پاکستان /ڈارم سٹیڈٹ۔ واضح رہے مذکورہ پینل کو بلا مقابلہ فاتح قرار دیا گیا ہے۔تین پینل ایک (جنون پینل) دوسرا (حقیقی آزادی پینل) اور تیسرا پینل تھا (کیپٹن پینل) جنون پینل کیپٹن پینل کے حق میں دست بردار ہو گیا، حقیقی آزادی پینل بھی الیکشن سے دست بردار ہونے کی بنا پر۔پی ٹی آئی الیکشن کمیشن فار اوورسیز چیپٹر کے باقاعدہ طور پر اعلان کے مطابق کیپٹن پینل بلا مقابلہ قاتح قرار دے دیا گیا۔ جس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ ٭ صدر۔قاضی حبیب الرحمان ٭سینئر وائس پریذیڈنٹ۔ روحیل منیر ٭انفارمیشن سیکریٹری۔آن بسرا ٭ جنرل سیکریٹری۔ سجاد علی کاحلون ٭ایڈیشنل جنرل سیکریٹری۔ ڈاکٹر جبرال اسلام٭وومین سیکریٹری ذوبیہ سلیمان۔ایک ٹیم کی نامزدگی کی بنا پر کوئی الیکشن نہیں ہوا، مذکورہ ٹیم دو کیلنڈر سالوں کے لئے منتخب کی جاتی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے بین الاقوامی چیپٹرز (او آئی سی) کے دفتر کے ساتھ براہ راست کام کرے گی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے باقاعدہ طور پر نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں منتخب باڈی کو مبارک باد پیش کی گئی ہے جبکہ ساتھ ساتھ منتخب شدہ کمیٹی کو باور کروایا گیا کہ فاتح پینل قوانین اور ذمہ داریوں پر پورا اترے گی جس کا ذکر رہنماء خط میں لکھا گیا ہے۔ قاضی حبیب الرحمان سابقہ صدر پی ٹی آئی ہیں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں، کامیاب بزنس مین ہیں اور پاکستانی کمیونٹی میں بھی ان کا ایک وزن اور مقام ہے
–